یہ قوم اب نیا جنم لے رہی ہے
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad یہ قوم اب نیا جنم لے رہی ہے
رات کی سیاہی میں سحر گھل رہی ہے
سب خواب پتھرا گئے تھے آنکھوں میں
اب تعبیروں کو بینائی مل رہی ہے
سوچوں پر بھاری زنجیر پڑی تھی
اب زنجیر کی کوئی کڑی کھل رہی ہے
نشان_ منزل کو ترس گئے تھے ہم
اب منزل خود ہماری جانب چل پڑی ہے
غربت میں سہمے ہوئے لوگو! ذرا دیکھو
اب بہار آنے کو ہے ہوا چل پڑی ہے
طوق_ غلامی کو آج اتار پھینکنا ہے
اب سنبھلنا تمہیں آزادی مل رہی ہے
More Pakistan Poetry






