اے میری ارضِ وطن تجھ سے محبت ہے مجھے زرے زرے سے تیری خاک کے ، چاہت ہے مجھے میری ہر سانس تیرا قرض ہے مجھ پہ واجب تیری آداذ فضاؤں سے تو الفت ہے مجھے تیری حرمت کی قسم جان میری تجھ پہ نثار اپنی ہر چیز سے بڑھکر تیری عزت ہے مجھے