Poet: Shabnam Shakeel
آئین وفا اتنا بھی سادہ نہیں ہوتا
ہر بار مسرت کا اعادہ نہیں ہوتا
یہ کیسی صداقت ہے کہ پردوں میں چھپی ہے
اخلاص کا تو کوئی لبادہ نہیں ہوتا
جنگل ہو کہ صحرا کہیں رکنا ہی پڑے گا
اب مجھ سے سفر اور زیادہ نہیں ہوتا
اک آنچ کی پہلے بھی کسر رہتی رہی ہے
کیوں ساتواں در مجھ پہ کشادہ نہیں ہوتا
سچ بات مرے منہ سے نکل جاتی ہے اکثر
ہر چند مرا ایسا ارادہ نہیں ہوتا
اے حرف ثنا سحر مسلم ترا تجھ سے
بڑھ کر تو کوئی ساغر بادہ نہیں ہوتا
افسانۂ افسون جوانی کے علاوہ
کس بات کا دنیا میں اعادہ نہیں ہوتا
سورج کی رفاقت میں چمک اٹھتا ہے چہرہ
شبنمؔ کی طرح سے کوئی سادہ نہیں ہوتا
Aeen Wafa Itna Bhi Sada Nahi Hota Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Shabnam Shakeel poetry in which says Aeen Wafa Itna Bhi Sada Nahi Hota. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Shabnam Shakeel shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.