✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Ahmad Faisal Ayaz
Search
Add Poetry
Poetries by Ahmad Faisal Ayaz
زندہ ہے امید ایاز تیرے ہی دم سے
تو معرفت کا نور ہے تو علم کا چراغ ہے
تو حق کا پیامبر تو رحمتوں کا باغ ہے
تو نبوت کے آسماں کا اکبر ستارہ
تو بے کسوں ،مسکینوں کے دل کا سہارا
بخشش جو تیری آستاں سے منگتوں نے پائی
دی شاہوں کو بھی مات ہوئی ان کی رسوائی
تو لرزتے دلوں کو تسکیں پہنچائے
تو بھٹکے ہوئے آہو کو درندوں سے بچائے
تیرے در پہ جو گداگر کوئی آتا ہے
جھولی بھر کے وہ کرم کی جاتا ہے
تیرا ہی نام لب پہ پڑا ہے
تیرے ہی دم سے یہ گلشن ہرا ہے
زندہ ہے امید ایاز تیرے ہی دم سے
ٹوٹے ہوئے دل کو تیرا ہی آسرا ہے
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
حرف غلط کی طرح مٹا دو مجھ کو
حرف غلط کی طرح مٹآ دو مجھ کو
یہی بہتر ہے کہ بھلا دو مجھ کو
میں وہ گل نہیں ہوں تیرے دامن کا
اک راہ پر خار ہوں ہٹا دو مجھ کو
میں تمہیں سرد راتوں میں یاد آئوں گا
ابھی دن کی تپش میں جلا دو مجھ کو
کسی کاغذ پہ لکھ کے نام ایاز کبھی
اپنے ان ہاتھوں سے جلا دو مجھ کو
حرف غلط کی طرح مٹا دو مجھ کو
یہی بہتر ہے کہ بھلا دو مجھ کو
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
کاش میں اک عاشق نہیں تاجر ہوتا
کاش میں اک عاشق نہیں تاجر ہوتا
یہ دل میرا محبت سے خالی ہوتا
میں پھرتا بازاروں میں نوٹ کماتا
دوڑتا پھرتا اور خاک اڑآتا
میرے دل میں کسی کا درد نہ ہوتا
میں رات کو کبھی بھوکا نہ سوتا
کچھ مجھے جہاں کی خبر نہ ہوتی
روتی ہے اگر دنیا تو رہے روتی
میں اپنی ہی دنیا میں مست ہوتا
نہ کسی کی یاد میں چین کھوتا
کاش میں بھی بھوک کا پجاری ہوتا
دل خلوص و وفا سے عاری ہوتا
زندگی کی کوئی جنگ نہ ہارتا میں
اگر محبت میں خود کو نہ مارتا میں
خوش لباس ہوتا اور خوش گفتار ہوتا
شہر کے معززین میں شمار ہوتا
میری زندگی کا کچھ تو معیار ہوتا
کسی کوتو مجھ سے پیار ہوتا
گر رکھتا میں اپنے گھر میں دنیا کی دولت
کتنوں کی ہی مجھے مل جاتی چاہت
ہم نے دیکھا ہے کہ سب محبت سے بیزار نکلے
سب لوگ ہی اس دولت کے طلبگار نہیں
اس ہوس دولت کے اب شکار ہم بھی ہیں
ہاں محبت سے بغاوت کو تیار ہم بھی ہیں
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
غم تجھے چھو کے نہ جائے
سدا خوشیوں میں پلے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
یونہی مسکراتا رہے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
ہزاروں بہاریں آ کے تیری زندگی میں بسیرا کر لیں
یونہی خوشبوئوں میں پلے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
ہر رہ گزر پہ تیری چاند تارے اتر آئیں
نہ اندھیروں سے کبھی ڈرے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
کوئی آزمائش زندگی کی رستہ نہ تیرے گھر کا دیکھے
کوئی رنج نہ کبھی دیکھے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
مانگے جو بھی خدا سے تو ہمیشہ وہ مل جائے تجھے
سدا برکتوں میں جئے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
کوئی حسرت و ناامیدی کوئی خوف اور کوئی ڈر
کبھی زندگی نہ پائے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
تیرا دل یونہی محبت کی سرشاریوں میں ڈوبا رہے
نہ ہجر کا نام کبھی سنے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
درد بڑی آزمائش ہے ایاز دعا ہے تجھے میری
کوئی درد نہ کبھی سہے تو غم تجھے چھو کے نہ جائے
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
کب سے منتظر ہیں کہ شراب آئے
کب سے منتظر ہیں کہ شراب آئے
ساقی اتنی دیر سے مگر آپ آئے
آئے ہیں تو جلدی سے پیمانہ بھرئیے
اس سے پہلے کہ یاد عذاب آئے
لکھ تو آئے ہیں انہیں چند حروف شکائت
کون جانے کیا ان کا جواب آئے
اے گل اپنی رنگینی پہ نہ اترا
آئے کچھ دیر کو جو شباب آئے
حسن ساقی جزو لازم ہے مئے کشی کا
کیسے ممکن ہے درمیاں حجاب آئے
ہم بھی واقف ہیں ان کی کمزوری سے
کچھ تاخیر سے سہی مگر جناب آئے
گرا چکے ہو جو خود کو اپنی نظروں میں
ایاز کیا کرو گے روز حشر گر حساب آئے
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
رسوائی دل کا کچھ ملال باقی ہے
رسوائی دل کا کچھ ملال باقی ہے
دل میں کسی کا خیال باقی ہے
افسردہ ہو کیوں مری حالت زار پر
ابھی بہت کچھ سہنے کا حال باقی ہے
کوئی دیکھتا ہی نہیں خلوص و وفا
نگاہ میں سب کے کیا مال باقی ہے
افسانہ محبت تو سارا سنا تم نے
میرے لب پہ تھا جو سوال باقی ہے
دھوم مچادھوں گا بزم میں آج
ابھی سوز جگر کا کمال باقی ہے
نامکمل ہیں ایاز تیرے بغیر
جسم اور روح کا وصال باقی ہے
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
ایاز ٹوٹے ہوئے گلاب سا ہے
دل میں اٹھا اک اضطراب سا ہے
تیرا جانا بڑا عذاب سا ہے
دھندلا سا کیوں دکھائی دیتا ہے
یادوں کا موسم خراب سا ہے
عجب موسم ہے یہ بہاروں کا
ہم کو لگتا ترے شباب سا ہے
کیسا ہوتا ہے یہ محبت کا نشہ
لوگ کہتے ہیں کہ شراب سا ہے
بکھرا بکھرا سا پتیوں کی طرح
ایاز ٹوٹے ہوئے گلاب سا ہے
Ahmad Faisal Ayaz
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets