Poetries by Allahrazi rajput
اپنی قسمت کا ستارہ جاوداں ایسے رہا اپنی قسمت کا ستارہ جاوداں ایسے رہا
ہم نے شدت سے جسے چاہا وہ ملنے سے رہا
اے خدا میرے خدا اب داد بنتی ہے تجھے
ایسے پتھریلے منافق دل میں تو کیسے رہا
کیا یہ کم ہے میرے آقا تیرے نوکر کے لیے
جس جگہ بھی میں رہا تیرے حوالے سے رہا
لفظ کی حرمت بچانے کو سخن کرتے رہے
ورنہ تیرے آگے تو ہر شخص لہجے سے رہا
تیرے ہونے سے چمکتا اور دھمکتا تھا رضی
پھر کہاں یہ دل تمہارے بعد اچھے سے رہا اللہ راضی راجپوت
ہم نے شدت سے جسے چاہا وہ ملنے سے رہا
اے خدا میرے خدا اب داد بنتی ہے تجھے
ایسے پتھریلے منافق دل میں تو کیسے رہا
کیا یہ کم ہے میرے آقا تیرے نوکر کے لیے
جس جگہ بھی میں رہا تیرے حوالے سے رہا
لفظ کی حرمت بچانے کو سخن کرتے رہے
ورنہ تیرے آگے تو ہر شخص لہجے سے رہا
تیرے ہونے سے چمکتا اور دھمکتا تھا رضی
پھر کہاں یہ دل تمہارے بعد اچھے سے رہا اللہ راضی راجپوت
قسط بہ قسط ہوا دید ا ر _ یا ر قسط بہ قسط
چڑھ رہا تھا خمار قسط بہ قسط
سانس آتی ہے مجھ میں قسط بہ قسط
سانس ان پر نثار قسط بہ قسط
تجھ میں ہم یوں سمائے تھے جیسے
اگے پھولوں میں خار قسط بہ قسط
میرے محبوب آ گئے ہوں گے
یوں نہ ہو احتظار قسط بہ قسط
لہجہ تیرا یوں اترا تھا دل میں
جیسے ہو آر , پار قسط بہ قسط
تیری یادوں کا فیض تھا, غم کے
بنے دل میں مزار قسط بہ قسط Allahrazi rajput
چڑھ رہا تھا خمار قسط بہ قسط
سانس آتی ہے مجھ میں قسط بہ قسط
سانس ان پر نثار قسط بہ قسط
تجھ میں ہم یوں سمائے تھے جیسے
اگے پھولوں میں خار قسط بہ قسط
میرے محبوب آ گئے ہوں گے
یوں نہ ہو احتظار قسط بہ قسط
لہجہ تیرا یوں اترا تھا دل میں
جیسے ہو آر , پار قسط بہ قسط
تیری یادوں کا فیض تھا, غم کے
بنے دل میں مزار قسط بہ قسط Allahrazi rajput
گڈ بائے (good bye) جو کہے سر جھکائے گڈ بائے
اس پے لازم ہے جائے گڈ بائے
کل عجب واقعہ ہوا دل بھی
بولا سامان اٹھائے گڈ بائے
تھی عجب آخری ملاقات
نہ محبت نہ چائے گڈ بائے
رو رہا تھا وہ ایسی حالت میں
کیسے ہونٹوں پہ آئے گڈ بائے
جیسا تھا ملنے تو وہ آیا ناں
چاہے آیا برائے گڈ بائے
کہیں بھی وہ سکوں نہ پائے گا
ورڈز جس نے بنائے گڈ بائے Allahrazi rajput
اس پے لازم ہے جائے گڈ بائے
کل عجب واقعہ ہوا دل بھی
بولا سامان اٹھائے گڈ بائے
تھی عجب آخری ملاقات
نہ محبت نہ چائے گڈ بائے
رو رہا تھا وہ ایسی حالت میں
کیسے ہونٹوں پہ آئے گڈ بائے
جیسا تھا ملنے تو وہ آیا ناں
چاہے آیا برائے گڈ بائے
کہیں بھی وہ سکوں نہ پائے گا
ورڈز جس نے بنائے گڈ بائے Allahrazi rajput