Behzad Lakhnavi Poetry, Ghazals & Shayari
Behzad Lakhnavi Poetry allows readers to express their inner feelings with the help of beautiful poetry. Behzad Lakhnavi shayari and ghazals is popular among people who love to read good poems. You can read 2 and 4 lines Poetry and download Behzad Lakhnavi poetry images can easily share it with your loved ones including your friends and family members. Up till, several books have been written on Behzad Lakhnavi Shayari. Urdu Ghazal readers have their own choice or preference and here you can read Behzad Lakhnavi poetry in Urdu & English from different categories.
- LATEST POETRY
- اردو
کیا یہ بھی میں بتلا دوں تو کون ہے میں کیا ہوں کیا یہ بھی میں بتلا دوں تو کون ہے میں کیا ہوں 
تو جان تماشا ہے میں محو تماشا ہوں
تو باعث ہستی ہے میں حاصل ہستی ہوں
تو خالق الفت ہے اور میں ترا بندہ ہوں
جب تک نہ ملا تھا تو اے فتنۂ دو عالم
جب درد سے غافل تھا اب درد کی دنیا ہوں
کچھ فرق نہیں تجھ میں اور مجھ میں کوئی لیکن
تو اور کسی کا ہے بے درد میں تیرا ہوں
مدت ہوئی کھو بیٹھا سرمایۂ تسکیں میں
اب تو تری فرقت میں دن رات تڑپتا ہوں
ارمان نہیں کوئی گو دل میں مرے لیکن
اللہ ری مجبوری مجبور تمنا ہوں
بہزادؔ حزیں مجھ پر اک کیف سا طاری ہے
اب یہ مرا عالم ہے ہنستا ہوں نہ روتا ہوں karen

دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے 
ورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے
اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو
تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے
میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہے
جو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے
آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کی
کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے
بہزادؔ ہر اک گام پہ اک سجدۂ مستی
ہر ذرے کو سنگ در جانانہ بنا دے hania
ورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے
اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو
تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنا دے
میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہے
جو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے
آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کی
کعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے
بہزادؔ ہر اک گام پہ اک سجدۂ مستی
ہر ذرے کو سنگ در جانانہ بنا دے hania
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے 
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
اے دل کی لگی چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
اے رہبر کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
ہاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشم کرم ہونے دے ستم بالائے ستم
میں چاہتا ہوں اے جذبۂ غم مشکل پس مشکل آ جائے
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تجھ پہ مرا دل آ جائے
اے برق تجلی کوندھ ذرا کیا مجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے
میں طور نہیں جو جل جاؤں جو چاہے مقابل آ جائے
کشتی کو خدا پر چھوڑ بھی دے کشتی کا خدا خود حافظ ہے
مشکل تو نہیں ان موجوں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے tufail

Poetry Images
Behzad Lakhnavi Poetry in Urdu
Behzad Lakhnavi Poetry - Find latest collection of Behzad Lakhnavi poetry in urdu, Behzad Lakhnavi (بہزاد لکھنوی) shayari is very famous in Pakistan, India and around the world. Read all the love and sad ghazals written by Behzad Lakhnavi.