Ghulam Hussain Sajid Poetry, Ghazals & Shayari
Ghulam Hussain Sajid Poetry allows readers to express their inner feelings with the help of beautiful poetry. Ghulam Hussain Sajid shayari and ghazals is popular among people who love to read good poems. You can read 2 and 4 lines Poetry and download Ghulam Hussain Sajid poetry images can easily share it with your loved ones including your friends and family members. Up till, several books have been written on Ghulam Hussain Sajid Shayari. Urdu Ghazal readers have their own choice or preference and here you can read Ghulam Hussain Sajid poetry in Urdu & English from different categories.
- LATEST POETRY
- اردو
کبھی چراغ کبھی راستہ بدل کر دیکھ کبھی چراغ کبھی راستہ بدل کر دیکھ
بہت قریب ہے منزل ذرا سا چل کر دیکھ
ترے حصار سے باہر نہیں زمان و مکاں
تو میری طرح کسی آئنے میں ڈھل کر دیکھ
فقیر بن کے وہ آیا ہے تیری چوکھٹ پر
یہ کوئی اور نہیں ہے ذرا سنبھل کر دیکھ
نگار خانۂ گردوں کو راکھ کرتے ہوئے
ذرا سی دیر کسی طاقچے میں جل کر دیکھ
زمین تنگ ہوئی جا رہی ہے لوگوں پر
حدود قریۂ جاں سے کبھی نکل کر دیکھ
رواں دواں ہیں کسی سمت میں کہ ساکت ہیں
پھر ایک بار ستاروں کی آنکھ مل کر دیکھ
عجیب لطف ہے ترک نشاط میں ساجدؔ
جو ہو سکے تو مری بات پر عمل کر دیکھ vania

چراغ کی اوٹ میں رکا ہے جو اک ہیولیٰ سا یاسمیں کا چراغ کی اوٹ میں رکا ہے جو اک ہیولیٰ سا یاسمیں کا
یہ رنگ ہے اور آسماں کا یہ پھول ہے اور ہی زمیں کا
مرے ارادے پہ منحصر ہے یہ دھوپ اور چھاؤں کا ٹھہرنا
کہ ایک ساعت کسی گماں کی ہے ایک لمحہ کسی یقیں کا
مجھے یقیں ہے زمین اپنے مدار پر گھومتی رہے گی
کہ اب ستاروں کے پانیوں میں بھی عکس ہے خاک کے مکیں کا
میں جن کے ہمراہ چل رہا ہوں وہ سب اسی خاک کی نمو ہیں
مگر جو میرے وجود میں ہے وہ خواب ہے اور ہی کہیں کا
جو میرے خوں میں بھڑک رہی ہے وہ مشعل خواب ہے کہاں کی
جو میری آنکھوں میں بس گیا ہے وہ چاند ہے کون سی جبیں کا
میں رات کے گھاٹ پر اتر کر کسی ستارے میں ڈوب جاتا
مگر مرے روبرو دھرا ہے یہ آئنہ صبح نیلمیں کا
سو اب یہ جیون کی ناؤ شاید کسی کنارے سے جا لگے گی
کہ اب تو پانی کی سطح پر بھی گمان ہونے لگا زمیں کا
uzair

جہاں بھر میں مرے دل سا کوئی گھر ہو نہیں سکتا جہاں بھر میں مرے دل سا کوئی گھر ہو نہیں سکتا
کہ ایسی خاک پر ایسا سمندر ہو نہیں سکتا
رواں رہتا ہے کیسے چین سے اپنے کناروں میں
یہ دریا میری بیتابی کا مظہر ہو نہیں سکتا
کسی کی یاد سے دل کا اندھیرا اور بڑھتا ہے
یہ گھر میرے سلگنے سے منور ہو نہیں سکتا
بہت بے تاب ہوتا ہوں میں اس کو دیکھ کر لیکن
ستارہ تیری آنکھوں سے تو بڑھ کر ہو نہیں سکتا
یہ موج عمر ہر شے کو بہت تبدیل کرتی ہے
مگر جو سانس لیتا ہے وہ پتھر ہو نہیں سکتا
میں اس دنیا میں رہتا ہوں کہ جس دنیا کے لوگوں کو
خوشی کا ایک لمحہ بھی میسر ہو نہیں سکتا
ibrahim

Poetry Images
Ghulam Hussain Sajid Poetry in Urdu
Ghulam Hussain Sajid Poetry - Find latest collection of Ghulam Hussain Sajid poetry in urdu, Ghulam Hussain Sajid (غلام حسین ساجد) shayari is very famous in Pakistan, India and around the world. Read all the love and sad ghazals written by Ghulam Hussain Sajid.