Poetries by Gul Naeemuddin
میں سو نہ سکی وہ بچی تھی
چھوٹی سے پیاری سی
میری نواسی عالی جیسی
اپنے باپ کی گود میں سہمی سی
نرم و نازک کونپل کی طرح لرزاں
وہ کھیل رہی تھی ہنس رہی تھی
اپنی دادی کی گود میں چند لمحے پہلے
اپنی ماں کو شرارت سے چڑاتی ہوئی
دادی کی گود میں میٹھی چوری شوق سے کھاتی ہوئی
اب وہ ، رو رو کر خاموش ہے اپنے باپ کی گود میں
سر سے بہتا خون ، جسم سے رستا خون
اس کے کپڑوں کو بھگوتا اس کی ایڑیوں تک پہنچا ہے
غزہ کی سڑک پر ایک لمبی لکیر ،
سرخ رنگ کے قطروں کی دور معدوم ہوتی جاتی ہے
وہ ننھی معصوم پیاری سی بچی،
قطرہ قطرہ خالی ہوتی ہے ۔
آنکھیں بند ہوتی ہیں
میری آنکھیں بھی دھندلی ہوتی ہیں
قطرہ قطرہ وہاں خون ہے یہاں آنسو ہیں
وہ ننھی پیاری معصوم بچی سو گئی
ہسپتال پہنچنے سے پہلے، اک ابدی نیند میں
وہ ننھی پیاری معصوم بچی
میری نواسی عالی جیسی
میں سو نہ سکی، انسانوں کے ظلم پر
جو وہ کرتے ہیں اپنے بچوں کے امن کی خاطر
Gul.Naeemuddin

فوجی کی بیوی کا اعزاز میں وردی نہیں پہنتی ، لیکن میں فوج میں ہوں ، کیوں کہ میں اس کی بیوی ہوں
میں اس عہدے پر ہوں جو دکھائی نہیں دیتا ، میرے کندھوں پر کوئی رینک نہیں
میں سلیوٹ نہیں کرتی ، لیکن فوج کی دنیا میں میرا مسکن ہے
میں احکام کی زنجیر میں نہیں ،لیکن میرا شوہر اس کی اہم کڑی ہے
میں فوجی احکام کا حصہ ہوں ، کیوں کہ میرا شوہر ان کا پابند ہے
میرے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ، لیکن میری دعائیں میرا سہارا ہیں
میری زندگی اتنی ہی جانگسل ہے ، کیوں کہ میں پیچھے رہتی ہوں
میرا شوہر ، جذبہ حریت سے بھرپور ، بہادر اور قابل فخر ، انسان ہے
تپتے صحرا ہوں ، ریگستان ہوں ، برفیلے میدان یا کھاری سمندر
ملک کی خدمت کے لئے اس کا بلاوہ، کسی کی سمجھ میں نہیں آسکتا
میرا شوہر، قربانی دیتا ہے اپنی جان کی ، میں اور میرے بچے بھی
میں سرحدوں سے دور ، امیدوں کے ہمراہ ، اپنے پر آشوب مستقبل کی
میں محبت کرتی ہوں اپنے شوہر سے ، جس کی زندگی سپاہیانہ ہے
لیکن میں ، فوج کے عہدوں میں نمایا ں ہوں ، کیوں کہ میں فوجی کی بیوی ہوں Gul Naeemuddin