✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Hafiz M. Waheed Mughal
Search
Add Poetry
Poetries by Hafiz M. Waheed Mughal
اسے کہنا لوٹ آئے
شامیں اداس رہتی ہیں
اجالے آنکھ نہیں بھاتے
ہم چاہیں تو لاکھ چاہیں
غم سنبھالے نہیں جاتے
اسے کہنا لوٹ آئے
اسے کہنا لوٹ آئے
کیسے عمر گزاریں گے
کیسے رسمیں نبھائیں گے
کسے چاندنی راتوں میں
ہم خواب سنائیں گے
اسے کہنا لوٹ آئے
اسے کہنا لوٹ آئے
دل بے چین رہتا ہے
آنکھیں ترسی رہتی ہیں
لب خاموش رہتے ہیں
باتیں بھٹکی رہتی ہیں
اسے کہنا لوٹ آئے
اسے کہنا لوٹ آئے
تتلیوں کے جھرمٹ ہیں
ہر آنگن رعنائی ہے
اسے کہنا لوٹ آئے
بہار لوٹ آئی ہے
اسے کہنا لوٹ آئے
اسے کہنا لوٹ آئے
Hafiz Abdul Waheed Mughal
Copy
محبت رسوا ہوتی ہے۔
د۔ل کی بات کہنے سے
کسی کے دل میں رہنے سے
کسی کو پاس بلانے سے
کسی سے دور جانے سے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے
شمع تیرے جلنے سے
پروانے تیرے مرنے سے
پھول تیری خوشبو سے
بھنورے تیری جستجو سے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے
آنکھیں نم ہونے سے
نیندیں کم ہونے سے
وفا کا دم بھربے سے
وفا کی خاطر مرنے سے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے
رسموں کی عداوت کرنے سے
رشتوں کی بغاوت کرنے سے
محبت ایمان کہنے سے
محبت جان کہنے سے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت پیدا ہونے سے
محبت با قاعدہ ہونے سے
محبت رسم ہونے سے
محبت قسم ہونے سے
محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے
Hafiz Abdul Waheed Mughal
Copy
سوچو کبھی دیوانے لوگو
سوچو کبھی دیوانے لوگو
درد سے اپنے بیگانے لوگو
احساس تمھارا کون کرے گا
مسیحا تمھارا کون بنے گا
یہ فصلی بٹیرے، یہ وڈیرے
سبھی یکجا،سبھی لٹیرے
خواب تمھیں دکھانے والے
یہ وقتِ ضرورت آنے والے
کب تمھیں تعبیر دیں گے
کب تمھیں توقیر دیں گے
یہ کھیل تماشا کرتے ہیں
یہ نورا کشتی لڑتے ہیں
جنکی خاطرتم لڑتے ہو
جنکی خاطر تم مرتے ہو
وہ جب جب باہم ملتے ہیں
وفاٰؤں کے پھول کھلتے ہیں
وہ چچا،ماموں، بہن،بھائ
تم موچی،ماچھی اور نائ
Hafiz Abdul Waheed Mughal
Copy
وہ کس حال میں اور کیسا ہوگا
وہ کس حال میں اور کیسا ہوگا
میرا محبوب کیا پہلے جیسا ہوگا
متبسم چہرا، کھلکھلاتی آنکھیں اسکی
اور پیرہن بھی اسکا کیا پہلے جیسا ہوگا
یہ بھی گماں کبھی ہوتا ہے مجھ کو
راہوں میں اب بھی کہیں وہ بیٹھا ہوگا
وہ اک پل کی تنہائی سے ڈرتا تھا
کیسے ڈر ڈر کے وہ اب رہتا ہوگا
مشکل نہیں تھا اسے میرا ہونا
یہ سوچتا ہوگا، درد سہتا ہوگا
مٹا دوں گا اس کی یادوں کے نقوش
لوگوں سے اب وہ بھی یہی کہتا ہوگا
Abdul Waheed Mughal
Copy
جستجو
دور دور تک پھیلی وحشتیں
اور میری قہقہوں کی جستجو
میں اس پار تمہیں ڈھونڈتا رہا
میرے قرار کہیں اور پار تھا تو
آخر آواز دے دے کر رک گئی
مجھے آوارگی اور میری آرزو
آج پھر اندھیرا بہت ہے وحید
آج پھر چراغوں میں نہیں لو
دور دور تک پھیلی وحشتیں
اور میری قہقہوں کی جستجو
Abdul Waheed Mughal
Copy
تمھیں یاد تو میری آتی ھوگی
اب جب ساون برستا ہوگا
گلشن گلشن مھکتا ہوگا
تتلیاں جھومتی پھرتی ہونگی
کلیاں جب جب کھلتی ہونگی
جب پھولوں کی رنگت نکھرتی ہوگی
جب خوشبو ہر سو بکھرتی ہوگی
جب کوئلیں گیت گاتی ہونگی
بلبلیں محفل جماتی ہونگی
کچھ باتیں یاد تو آتی ہونگی
کچھ یادیں پل پل ستاتی ہونگی
جب بہار ہر سو چھاتی ہوگی
تمھیں یاد تو میری آتی ہوگی
Hafiz Muhammad Waheed
Copy
حوا کی بیٹی سنبھال رکھنا
میں حوا کی بیٹی
حیا کی پیکر
در در بکی تو خیال رکھنا
زمین کا سینہ چاک ہوگا
نہ آسماں تہہِ خاک ہوگا
آدم کے بیٹے دھیان رکھنا
وجودِ زن ہے بقا کا نسخہ
جو بچانا چاہو نسب کا حلیہ
حوا کی بیٹی سنبھال رکھنا
Hafiz Muhammad Waheed
Copy
اچھے ہوتے ہیں
دن ڈھلے دیکھا ہوگا
دن بھر دانہ چگنے والے
کھیت کھیت پھرنے والے
کتنے پنچھی شاخوں سے
خالی ہاتھ اڑ جاتے ہیں
صبح کے اجالوں میں
نئے سفر پر جانے والو
کچھ دیر رکو
میری بات سنو
دن ڈھلے گھر لوٹنے والے
پنچھی اچھے ہوتے ہیں
Hafiz Muhammad Waheed
Copy
آوارہ
مجھے آوارہ کہنے والوں
اپنے گھروں میں رہنے والوں
جب بھی شام آتی ہے
مجھے گھر کی یاد ستاتی ہے
یخ ٹھنڈی راتوں میں
حتی کہ برساتوں میں
گلی گلی جو گھومتا ہیوں
تو اپنے گھر کو ڈھونڈتا ہوں
Hafiz Muhammad Waheed
Copy
مقام
ابھی بہار ہے،ہیں سر سبز شاخیں تیری
کیا ہے تیرا مقام خزاں میں دیکھیں گے
Hafiz M. Waheed Mughal
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets