Poetries by Haji Abul Barkat
کب کون ، کہاں مار دے بدل کر روپ ہر شیطان انسان بنا پھرتا ہے
لب پر اسلام لئے، خطرہ ایمان بنا پھرتا ہے
جانے کب کون ، کہاں مار دے کافر کہہ کر
شہر کا شہر ذبردست مسلمان بنا پھرتا ہے
×××××××××××××××
نوٹ:- ملکی موجودہ حالات دہشت گردی
ہر بلخصوص روزانہ مسلمانوں کے ناحق قتل
عام پر ایک شاعر کے تاثرات آپ کی نذر بڑے
ہی معاذرت کے ساتھ۔ - - - !!!! برکات Haji Abul Barkat,Poet/Columnist

“ مقام بحال “ خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
ائے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
میرے عیبوں پہ ڈال کر پردہ
مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے
اپنے دامن سے کر کے وابستہ
ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے
میں تو کب کا مر گیا ہوتا
تیری رحمت نے پال رکھا ہے
دعائوں نے بزرگوں کے بھرم رکھا ہے
عدالت عالیہ نے مقام بحال رکھا ہے
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
ائے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
نوٹ:- ٣٥ سالوں کی ایک ہی کیڈر میں سوشل سیکورٹی
میں خدمات انجام دینے کے بعد جب کیڈر تبدیل کر کے انتقامی
کاروائی کی گئی تو ہائی کورٹ سندھ سے اسٹے آرڈر ملے پر
یہ نظم کہ دی جو کہ ہاماری ویب کے ذریعہ آپ کی نزر کر تا ہوں۔ Haji Abul Barkat,Poet/Columnist

“ سازشی عناصر “ ملک میں سازشی عناصر نے
اپنے اسلاف سے بغاوت کی
اپنے اجداد سے رقابت کی
دشمنوں پر بڑی نوازش کی
اور اپنوں کے ساتھ سازش کی
ان کی باتوں سے ہوشیار رہو
یہ ہمارے وطن کے دشمن ہیں
ان کی راہیں ، جدا جدا ہم سے
یہ کہ واقف نہیں ، کسی غم سے
ان کے مکروہ ، ہر ارادے میں
سازشوں کا سراغ پائو گے
ملک برباد کرنے والوں سے
کوئی سمجھوتہ ہو نہیں سکتا
ان کے چہروں کی بدنمائی کو
آب زم زم بھی دھو نہیں سکتا
آج مل کر یہ عہد کرنا ہے
اس وطن کے لئے ہی جینا ہے
اس وطم کے لئے ہی مرنا ہے
دعا:۔ خدا کرے ٢٠١٣ کے ڈوبتے سورج کی کرنیں
اس دھرتی کے رہنے والوں کی ساری پریشانیاں،
سارے دکھ اپنے ساتھ لے جائیں اور ٢٠١٤ کا سورج
امن و اماں اور ملک میں معاشی ترقی لے کر آئے۔
آمین! Haji Abul Barkat

×××ملی نغمہ××× (١٤ اگست ٢٠١٣) آزاد رہے آزاد رہے
میرا پیارا وطن آزاد رہے
یہ قائد آعظم کا تحفہ
یہ عزم مصمم کا تحفہ
کوہ نور سے اعٰلی یہ ہیرا
انوارِ مقدم کا تحفہ
دلشاد رہے دلشاد رہے میرا پیارا وطن
آفرین تمہارے ائے شہدا
تم شان ہمارے ائے شہدا
ہاں تم نے لگا کر ہم کو دی
بادبان کنارے ائے شہدا
آباد رہے آباد رہے میرا پیارا وطن
یہ کشتی ڈوب نہ پائے گی
منزل تک ہمیں پہنچائے گی
طوفان کا رخ مڑ جائے گا
اللہ کی رحمت آئے گی
نوشاد رہے نوشاد رہے میرا پیار وطن
آزاد رہے آزاد رہے
میرا پیار وطن آزاد رہے
××××××××××××××××
یوم آزادی پر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ مختصر
ملی نغمہ ہماری ویب کے قارئین کے لئے حاضر ہے۔ Haji Abul Barkat

معاف کرنا عید سے پہلے ذرا سا مسکرا دینا عید سے پہلے پہلے
ہر اک غم بھلا دینا عید سے پہلے پہلے
نہ سوچنا تمہارا دل کس کس نے دکھایا ہے
سب کو معاف کر دینا عید سے پہلے پہلے
کیا پتہ پھر موقع ملے نہ ملے تم کو دنیا میں
اس لئے دل صاف کر لینا عید سے پہلے پہلے
ہو سکتا ہے ہم رہیں نہ رہیں دنیا میں
کہتا ہوں “ عید مبارک “ عید سے پہلے پہلے
یہ “ الجھاوے جہاں کے“ ہم جس میں الجھے ہیں
چند لمحوں کیلئے سب بھلا دینا عید سے پہلے پہلے
گرے ہیں آسمانوں سے تو اٹکے ہیں کھجوروں میں
نہ الجھنے دو دامن، بچا لینا عید سے پہلے پہلے
خلش دل پے آجائے کبھی، تو رہتی ہے ہم میں
مگر اسکو دل سے ہٹا دینا عید سے پہلے پہلے
خیر خواہی و بدخواہی، یارو! دستور دنیا ہے
سبہوں کو دل سے دعا دینا عید سے پہلے پہلے
نہ جانے کتنی گردشیں آئیں ہمارے زمانے میں
دوست و دشمن کو دعا دینا عید سے پہلے پہلے
نویدِ عشق لے کر آپڑے اگر دشمن در پے برکات
اسے سینے سے لگا لینا عید سے پہلے پہلے
یہ نظم عید سعید سے قبل دنیا میں امن و محبت کو
پھیلانے کے لئے آپ سب کی نذر “ ہمارہ ویب“ کے سیٹ لائٹ
کے ذریعہ مسلمانوں و غیر مسلموں کے لئے کرتا ہوں۔خوب شئیر
کریں۔ Haji Abul Barkat

ہماری عید میں دیکھتا ہوں عید کی رونق بحال ہے
دکھ ہے ساتھ ساتھ “ عید “ بھر حال ہے
رعنائیاں عید کی حق مسلم تو ہے ضرور
ان کی خبر بھی لیں جنکا برا حال ہے
مہنگائی کا رونا روتے ہیں ہم ضرور
شاپنگ کیلئے سب کے پاس بڑا مال ہے
اشیاء گراں، نا پائیدار اور کہیں نا پیئد
پھر بھی خریدنا ہے ،واہ کتنی مجال ہے
روپیہ کے تین اٹھنی کیبھی تھے زمانے میں
اب تو ہیں چھہ اٹھنیاں کتنا کمال ہے
سمجھا ہے سالہا سال مشاہدوں کے بعد میں
ارزانی زوال زدہ، گرانی لا زوال ہے
عیدین ہر آئیندہ “جذر“ کے شکار ہیں
“ مد “ کا مدر پدر ہوا، شاپنگ وبال ہے
نہلا کے کشت و خون میں اس عید کو برکات
ایسی خوشی تو آپ ہی اپنی مثال ہے
موجودہ حالات سے متاثر ہو کر “ہماری ویب کے قارئین کی نزر کر تا ہوں۔ Haji Abul Barkat

ایلیکشن-٢٠١٣ پر ایک شاعر کی دعا یا اللہ۔۔۔۔۔یا اللہ۔۔۔۔۔یا اللہ
الیکشن ---٢٠١٣ میں
“ شیر “ کو پنجڑے میں بند رکھنا
“سائیکل “ کو راستے میں رکھنا
“ کتاب “ کو بستے میں بند رکھنا
“ بیٹ “ کو گرائونڈ میں رکھنا
“ تیر “ کو کمان میں رکھنا
“ ترازو “ کو دکان میں رکھنا
“ لالٹین “ کو سرحد میں روشن رکھنا
“ پتنگ “ کو آسمان میں پرواز رکھنا
اور
بس ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھنا
آمین۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔۔۔۔آمین Haji Abul Barkat

امن کی آشا ہے نادانی “ اپنی نگریا آپ بچائو “
آشائوں پر جینے والو مورکھ ہو، نادان بہت
اپنی نگریا آپ بچائو، بچنے کے سامان بہت
غیروں کے بل بوتے، کیا آس لگائے بیٹھے ہو
اپنے اندر کھوج لگائو، پائو گے پہچان بہت
( حاجی ابوا لبرکات نے یہ قطعہ ہندوستان کی
جانب سے سرحدوں پر جھڑپ اور چھیڑ چھاڑ کرنے
پر “ امن کی آشا ئوں “ پر امید لگائے رکھنے پر تحریر
کیا ہے۔) Haji Abul Barkat,Poet/Columnist

زندہ ہے بھٹو زندہ ہے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ،پائندہ ہے ،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
کبھی کسی نے مڑ کر نہ دیکھا، کہاں گرا کوئی بدنصیب
ایک تھے بھٹو جنہوں نے دیکھا، بلکتا، سسکتا مزدور غریب
جینے کا سہارا کچھ پایا، ہوگئے جب ہم انکے قریب
غریب و مزدور کو گلے لگا کر بولے سن لو میرے حبیب
جو اس دم رہبر ہے تیرا ،تیرے گھر کا باشندہ ہے
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے،پائندہ ہے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
ہر نفس وطن کا ہے میرا وجود،اپنی راہ رخ سمت صعود
اعلیٰ ادنیٰ سب شانہ بشانہ، نہ کوئی ایاز نہ محمود
میں ہوں بھٹو میرا وعدہ جہد و جدت تا حد و جود
سچی محنت،سچی لگن ہو،نہ چاہئے جھوٹا نام و نمود
ہر دم میری آنکھوں میں، مسکان تمہارا رقصندہ ہے
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، پائندہ ہے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
خیر خدا کی مرضی تھی،یا دنیا کی خود غرضی تھی
وہ عہد مکمل کر نہ سکے،نہ جانے کس کی مرضی تھی
بعد میں چل کر بھید کھلا، وہ ظالم عدالت کی مرضی تھی
پھانسی کے تخت پے آکر بھی، معصوم کی بس یہ مرضی تھی
مایوس نہ ہو ائے ہم وطنو! کچھ آس ابھی آئندہ ہے
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، پائندہ ہے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
وہ آس شہید بے نظیر بنی، دنیا کے لئے مہابیر بنی
چوک نہ تھی نشانے مین، وہ ایسی کمان کی تیر بنی
ہر صوبے کو باندھ لیا، کیا خوب عجب زنجیر بنی
جب وقت شہادت آپہنچا،ہائے کیسی نحس تدبیر بنی
نہ رہیں اگرچہ دنیا مین، پر نام انکا رخشندہ ہے
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، پائندہ ہے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
بھٹو اپنے تھے ذوالفقار، بے نظیر بنی تھیں انکی دھار
ہر سو جلوہ چھایا تھا،تھی آئی پھولوں پے نکھار
نہ آسکا رونق دوبارہ،آئی گئی جانے کتنی سرکار
اب بھی ہم مایوس نہیں، مل جائے روٹی،کپڑا و گھربار
زرداری کی کوشش ہے، مقصد کا خدا دہندہ ہے
زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، پائندہ ہے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے
5 ویں برسی پر خراج عقیدت Haji Abul Barkat,Poet/Columnist

عظمتِ علم ۔۔۔۔اور۔۔۔ ملالہ یوسف زئی ( چراغ علم و عمل روشن ہوا )
اک چراغ دائمی علم و عمل روشن ہوا
وہ چراغ تیز لوَ تریاق جہل روشن ہوا
علم کی تبلیغ کی باتیں سنیں تا زندگی
کھو کھلے دعوں کی فقط کثرت رہی
لے کرعلمَ علم وعمل،چل پڑی، چلتی پڑی
یہ عزیمت در حقیقت حاصل عصمت رہی
ہاں وہی ممتاز ہستی ایک نازک سی کلی
تاریک ذہنوں کیلئے قابلِ نفرت رہی
دیکھ لی دنیا نے فاتح کون ٹہرا اَن کر
انگنت دست دعا میں کس قدر شدت رہی
حق کی فتح تسلیم کر لو ، ظلمتوں کے ظالموں
حق سے تمہاری یہ شکست ، اک عبرت رہی
قول رسول ہے ہر مسلم مرد و عورت کیلئے
عظمت علم اَج ہے جو ، کل وہی عظمت رہی
بن کے خورشید و مہر چمکے ملالہ تا حشر
پہچانا تجھے کچھ دیر سے ، بس یہی غفلت رہی Haji Abul Barkat,Poet/Columnist