Add Poetry

Hazrat Abu Bakr Siddique RA Poetry

Poet: صاحبزادہ محمد شاہ میر مغل By: Shahmeer Mughal, lahore

خلافت میں امامت میں جدا صدیق اکبر ہیں
امام الاتقیاء و اولیاء صدیق اکبر ہیں

مُصلہ جن کو خود آقا نے دے کہ کر دیا اعلاں
کہ دنیائے اِمامت میں جدا صدیق اکبر ہے

سلایا جِن کو خود آقا نے اپنے پاک پہلو میں
رتبے میں کچھ ایسے جدا صدیق اکبر ہیں

لُٹا کہ گھر کہا جس نے خدا کافی نبی کافی
قسم رب کی امام الاولیاء صدیق اکبر ہیں

علی ؓ کا دیکھنا چہرہ عبادت جنکی ہے لوگو
حبیب تاجدارِ ھل اتٰی صدیق اکبر ہیں

" ثانی اثنین اذھما فی الغار" کا فرمان بھی دیکھو
محب مصطفٰی عبد خدا صدیق اکبر ہیں

خدا نے خود جنھیں صدیق بولا ہے قرآں میں
صحابہ کے بنے وہ مقتداء صدیق اکبر ہیں

نبی کے ساتھ ہی ٹھہرے وہ غار ثور میں تنہا
بنے پھر یار غار مصطفٰی ﷺ صدیق اکبر ہیں

خدا شاہد غلامِ شاہِ نقشبند ہوں شاہ میر ؔ
ہمارے تو روحانی پیشوا صدیق اکبر ہیں

Rate it:
Views: 3197
31 May, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets