Juraboon Ki Khushboo

Poet: Muhammad Kamran By: Muhammad Kamran, Bhakkar

مجھے مار دے نہ جرابوں کی خوشبو
سونگھا دو خدارا گلابوں کی خو شبو

جونہی ماں کے ہاتھوں میں ڈنڈا میں دیکھوں
میرے دل کو بھائے کتابوں کی خوشبو

لگاؤ نہ مجھ سے ذرا سا چکھا دو
مجھے آ رہی ہے کبابوں کی خوشبو

تیرا پیٹ اب تو گٹر بن کیا ہے
تیرے گھر سے آئے جلابوں کی خوشبو

تیری بھینگی آنکھوں نے جب سے پلائی
بھلا بیٹھا میں تو شرابوں کی خوشبو

دلی آرزو ہے تو کر میری دعوت
میں بھولا نہیں تیرے کھانوں کی خوشبو

Rate it:
Views: 1096
13 Jan, 2009