Leader Baazi
Poet: Mohammad Usman

آجائے میرے دل کو قرار مجھے ووٹ دو
 بنوں گا میں قوم کا معمار مجھے ووٹ دو
 
 کشکول لے کے پھروں گا پوری دنیا میں
 کر دوں گا پاکستان کو قرضدار مجھے ووٹ دو
 
 معصوم عوام کا خون چوسوں گا مچھر کی طرح
 ہو جائے گا سب کا جینا دشوار مجھے ووٹ دو
 
 مجھے شوق ہے ہو میرے پاس قارون کا خزانہ
 دولت کے لگا دوں گھر اپنے انبار مجھے ووٹ دو
 
 ابھی تک تو فقط آٹے اور بجلی کا فقدان ہے
 میرے دور میں دیکھنا گرمی بازار مجھے ووٹ دو
 
 وہ قوم جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
 مزید پیدا کروں گا اس میں انتشار مجھے ووٹ دو
 
 میں دیکھتا ہوں تم مجھے ووٹ کسطرح نہ دو گے
 آخر امریکہ ہے میرا پکا یار مجھے ووٹ دو
Leader Baazi Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Funny poetry in which says Leader Baazi. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Funny shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.
 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 