✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Lubna Kanwal
Search
Add Poetry
Poetries by Lubna Kanwal
سپنے
کیسے سجا لوں سپنے اپنی اداس آنکھوں میں
ہر خواب کو ٹوٹ کر بکھرتے دیکھا ہے
کرتے تھے جو وعدے ہم سے ساتھ چلنے کے
پھر انہی کو راستہ بدلتے دیکھا ہے
اعتبار نہیں رہا کسی پر کیا کریں
اس اعتبار کو کئی بار مرتے دیکھا ہے
Lubna Kanwal
Copy
منتظر
جو کہ اس سے چاہت کا اظہار نہ ہوسکا
اس کے بعد کسی سے پیار نہ ہو سکا
کچھ ہمیں بھی یقین نہ تھا اپنے آپ پر
اور اسے بھی میری محبت پر اعتبار نہ ہو سکا
اسے دیکھنے کو ترستی ہیں نگاہیں آج بھی
وہ گھر بھی آیا ہمارے مگر ہم سے دیدار نہ ہو سکا
جانے کیا تھا اس کی آنکھوں میں
کہ اقرار نہ ہوا انکار بھی نہ ہو سکا
ہم نہ جانے منتظر ہیں کیوں اب بھی
وہ جس سے دو گھڑی بھی ہمارا انتظار نہ ہو سکا
Lubna Kanwal
Copy
سیرت
بے ربط سی تحریر عبارت نہیں ہوتی
ہاتھوں کی لکیروں میں تو قسمت نہیں ہوتی
سجدے میں دیکھاوا ہو تو سجدہ نہیں ہوتا
گردنوں کو جھکانے سے عبادت نہیں ہوتی
وہ شخص محبت سے ہمیشہ رہا محروم
اوروں کے لیے جس میں محبت نہیں ہوتی
چہرے کا سنگھار کبھی کام نہ آیا
سیرت کے بنا کوئی بھی صورت نہیں ہوتی
Lubna Kanwal
Copy
دو پل
وہ کسی کی دل لگی کو سزا سمجھنے لگے
دو پل روٹھ کے گزارے تو جفا سمجھنے لگے
وہ کیا جانے ہم کتنا روئے ان کے بغیر
وہ بغیر سوچے سمجھے مجھے بے وفا سمجھنے لگے
Lubna Kanwal
Copy
تم کیا جانو
کوئی تو ہو
باتوں میں اس کی خوشبو ہو
دل میں اس کا بسیرا ہو
چاہے جو چاہت میری
مانگے جو محبت میری
وہ چاند کی چاندنی ہو
تو چاند صرف میرا ہو
وہ دن کی روشنی ہو تو
سورج صرف میرا ہو
وہ پھول کی خوشبو ہو تو
احساس صرف میرا ہو
وہ رات کا اجالا ہو تو
چراغ صرف میرا ہو
وہ عشق اور محبت ہو تو
دیپ صرف میرا ہو
وہ پانی کا چھینٹا ہو تو
دریا صرف میرا ہو
وہ قسمت کی لکیر ہو تو
ہاتھ صرف میرا ہو
کوئی تو ہو
ایسا جو صرف میرا ہو
تم کیا جانو
Lubna Kanwal
Copy
قیاس کرنا
کبھی تمہارا اداس دل ہو تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں
کبھی کسی کی کمی لگے تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں
تمہارے اپنے جو دور بیٹھے تمہاری نظریں اتارتے ہیں
جو تم نا ان کو قریب پاؤ تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں
کبھی جو تنہائی میں جو کسی کی صدائیں تم کو سنائی دیں
تو چپکے چپکے سے بند آنکھوں قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں
یہ میرا وعدہ بھی یاد رکھنا کہ میں نہ تم کو کو بھولا سکو گی
جو تم بھی مجھ کو بھلا نہ پاؤں تو قیاس کرنا کہ پاس میں ہوں
Lubna Kanwal
Copy
تیرا مقام
وہ جو دل میں تیرا مقام ہے
کسی اور کو وہ دیا نہیں
وہ جو رشتہ تجھ سے ہے بن گیا
کسی اور سے وہ بنا نہیں
وہ جو سکھ ملا تیری ذات سے
کسی اور سے وہ ملا نہیں
تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح
کوئی اور ایسے بسا نہیں
تو ہے جتنا قریب تر
کوئی اور اتنا ہوا نہیں
Lubna Kanwal
Copy
رات کے اندھیرے میں
اس نے رات کےاندھیرے میں
میرے ہاتھ کی ہتھیلی پہ لکھا تھا اپنے ہاتھ سے
مجھے پیار ہے تم سے
جانے کیسی روشنائی سے لکھا تھا
کہ مٹتا بھی نہیں اور دکھتا بھی نہیں
Lubna Kanwal
Copy
آباد کیا ہے تم کو
اپنی ہر سانس میں آباد کیا ہے تم کو
میرے ساتھی بہت یاد کیا ہے تم کو
میری زندگی میں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
میں نے اس قدر پیار کیا ہے تم کو
Lubna Kanwal
Copy
جو سب سے خاص ہیں
نہ خوشیاں ساتھ ہیں نہ محبت پاس ہے
میری زندگی کے ہر پل کو تنہائی راس ہے
گلہ کریں تو کس سے کریں
وہی ہمیں نہیں سمجھتے جو سب سے خاص ہے
Lubna Kanwal
Copy
مجھے معاف کر دینا
اگر میں حد سے گزر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
تیرے دل میں اتر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
یونہی غصےمیں آکے بول دینا تو میری عادت ہے
اگر میں ایسا کر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
راستے میں تجھے دیکھ کر تیری دید کی خاطر
پل بھر جو ٹہر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
اپنے جذبات سے لکھی ہوئی یہ شوق تحریر
تیرے نام جو کر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
تیری پل بھر کی جدائی نے مجھے جینے نہیں دیا
تیرے بن جو میں مر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
Lubna Kanwal
Copy
نہیں ملتی
ہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتی
زندگی کے لمحوں کی قیمتیں نہیں ملتی
فتح کی خواہش میں اعمال بھی تو لازم ہیں
صرف کچھ ارادوں سے مسرتیں نہیں ملتی
فیصلے یہ چاہت کے آسمان پے ہوتے ہیں
دو دلوں کے ملنے سے قسمتیں نہیں ملتی
دین اور دنیا کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے
مسجدوں میں رہنے سے جنتیں نہیں ملتی
مان لو اس زمانے میں اور بھی ہیں ہم جیسے
حسب آرزو جن کو چاہتیں نہیں ملتی
Lubna Kanwal
Copy
میری گفتگو کرے
کوئی ایسا حال دل ہو جو میری آرزو کرے
کھو جاؤں اگر کہیں تو میری جستجو کرے
میں اس کے ذہن و دل میں کچھ اس طرح سماؤں
وہ زبان جب بھی کھولے میری گفتگو کرے
Lubna Kanwal
Copy
دھائی نہ دیا کر
ہر بار مجھے زخم جدائی نہ دیا کر
اگر تو میرا نہیں تو مجھے دیکھائی نہ دیا کر
سچ جھوٹ تیری آنکھ سے ہو جاتا ہے ظاہر
قسمیں نہ اٹھا اتنی صفائی مت دیا کر
معلوم ہے رہتا ہے تو اب مجھ سے گریزاں
پاس آکے محبت کی دھائی نہ دیا کر
اڑ جائیں تو پھر لوٹ کے آتے نہیں واپس
ہر بار پرندوں کو دھائی نہ دیا کر
Lubna Kanwal
Copy
شیشہ عشق
شیشہ عشق سے تراشا مجھے
پھر کر دیا پاش پاش مجھے
جا رہا ہوں میں روشنی کی طرف
اپنے سائے کی ہے تلاش مجھے
اب کے زخمی نہیں ہوا
دل پے آئی ہے ایک خراش مجھے
کھو دیا خود کو جستجو میں تیری
تو نے کرنا ہے اب تلاش مجھے
Lubna Kanwal
Copy
آس تو ہو
ہم درد جھیلنے سے ڈرتے
پر اس درد کے ختم ہونے کی کوئی آس تو ہو
درد چاہے کتنا بھی درد ناک ہو
پر درد دینے والے کو اس کا احساس تو ہو
Lubna Kanwal
Copy
ایک شخص
وہ ایک شخص جو ہمیں زندگی سے پیارا ہے
بغیر اس کے ویران یہ جہان سارا ہے
وہ نہیں جانتا کہ اس کی ذات کیا ہے
وہ ہی تو ہے جو محبت کا ایک ستارہ ہے
نہیں ملتا تو دل کی حالت عجیب ہوتی ہے
کہ اس میں میرا نہیں دل کا قصور سارا ہے
وہ اپنی سب باتوں کوکھلے دل سے بیان کرتا ہے
یہی تو ادا ہے جس نے ہمیں مارا ہے
وہ کیا تھا کیا ہے کیا ہوگا کیا خبر
یہی پتہ ہے وہ جیسا بھی ہےبس ہمارا ہے
Lubna Kanwal
Copy
نہ تم باز آؤ نہ ہم باز آئیں
نہ تم باز آؤ نہ ہم باز آئیں
برابر خفا ہوں برابر منائیں
بہت خوب صورت ہیں تیور تمہارے
خفا ہو اگر بھی تو لگتے ہو پیارے
میرے جی میں آئے
ادا روٹھ جانے کی تم سے چرالوں
تمہاری ادا ہم تم ہی کو دیکھائیں
نہ تم باز آؤ نہ ہم باز آئیں
Lubna Kanwal
Copy
ابتدا اور انتہا
تیری ابتدا کوئی اور ہے تیری انتہا کوئی اور ہے
تیری بات ہم سے ہوئی تو کیا تیرا مداوا کوئی اور ہے
ہمیں شوق تھا بڑی دیر سے کہ تیرا شریک سفر بنے
تیرے ساتھ چل کے خبر ہوئی تیرا راستہ کوئی اور ہے
تجھے فکر ہے کہ بدل دیا مجھے گردش شب و روز نے
کبھی خود سے بھی تو سوال کر تو وہی ہے یا کوئی اور ہے
Lubna Kanwal
Copy
مجھے تم سے محبت ہے
تمہارے بن نہیں رہنا مجھے تم سے محبت ہے
ہے تم سے بس یہ ہے کہنا مجھے تم سے محبت ہے
زبان تو کہہ نہیں سکتی تمہیں احساس تو ہوگا
میری آنکھوں کو پڑھ لینا مجھے تم سے محبت ہے
تمہارے نام کر دی ہے یہ پوری زندگی اپنی
بھلے ہی دکھ پڑے سہنا مجھے تم سے محبت ہے
ہمیں احساس ہے تمہیں بھی ہم سے پیار ہے
لیکن بس ایک بار تو کہہ دو تمہیں ہم سے محبت ہے
Lubna Kanwal
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets