Poet: Habib Jalib
وہ بھي خائف نہيں تختہ دار سے
ميں بھي منصور ہوں کہ دو اغيار سے
کيوں ڈراتے ہو زنداں کي ديوار سے
ظلم کي بات کو جہل کي رات کو
ميں نہيں مانتا ميں نہيں جانتا
تم نے لوٹا ہے صديوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
چارہ گر ميں تمہيں کس طرح سے کہوں
ميں نہيں مانتا ميں نہيں جانتا
ديپ جس کا محلات ہي ميں جلے
چند لوگوں کي خوشيوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے ميں ہر مصلحت کے پلے
ايسے دستور کو صبح ِ بے نور کو
ميں نہيں مانتا ميں نہيں جانتا
اس کھلے جھوٹ کو ذہن کی لُوٹ کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
Mein Nahi Maanta Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Political poetry in which says Mein Nahi Maanta. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Political shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.