Mery Joty To Hain Porany Sy
Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: Muhammad Kamran Shehzad, Bhakkarکیا ملے گا انہیں چرانے سے
میرے جوتے تو ہیں پرانے سے
تم کو شوگر کہیں نہ ہو جائے
صبر کے میٹھے پھل کو کھانے سے
سر میں خشکی کے ساتھ جوئیں ہیں
مجھ کو لگتا ہے سر کھجانے سے
گر نہ نیت بھرے جو آدم کی
پیٹ بھرتا نہیں ہے کھانے سے
بےسرے گانے والے سن سن کر
کجھلی ہوتی ہے گنگنانے سے
لوڈ شیڈنگ کے ان اندھیروں میں
ملنے آؤ کسی بہانے سے
More Funny Poetry






