✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Mudassar Faizi
Search
Add Poetry
Poetries by Mudassar Faizi
میں ہار جاتا ہوں رشتے نبھانے کی خاطر
میں ہار جاتا ہوں رشتے نبھانے کی خاطر
میں مسکراتا ہوں سب کچھ بھلانے کی خاطر
مری انا کو تو اکثر ہی ٹھیس لگتی ہے
میں ٹال دیتا ہوں، رب کو منانے کی خاطر
میں مانگتا ہوں صبر کی دعائیں اللہ سے
میں چوٹ دیتا نہیں ہوں رلانے کی خاطر
مجھے تو یہ بھی "ہنر" آج تک نہیں آیا
کہ جھوٹ بول سکوں میں خزانے کی خاطر
مرے سکوت کے اندر بڑی ہی ہلچل ہے
میں شانت رہتا ہوں سب کو بچانے کی خاطر
میں راضی رکھنے کی کوشش تو بہت کرتا ہوں
مگر میں مر نہیں سکتا زمانے کی خاطر
میں فیضی کیسے کہوں دل کی بات اب ان سے
جو بھولے اللہ کو دنیا کمانے کی خاطر
Mudassar Faizi
Copy
"قطعہ کلامی"
حقیقت چھپ نہیں سکتی، کوئی کتنا بھی چلائے
"کسی" کے "شور" کرنے سے ستارے تو نہیں رکتے
اگر کچھ لوگ تھوکیں چاند پر، تو انکی مرضی ہے
کہ سچے لوگ حق کی بات کہنے سے نہیں ڈرتے
Mudassar Faizi
Copy
میرے گلشن کو کس کی نظر لگ گئی....؟
میرے آنگن میں کیسا دھواں بھر گیا؟
میرے گلشن کو کس کی نظر لگ گئی؟
ایک لمحے میں وہ پھول مرجھا گئے
سینچنے میں جنہیں اک عمر لگ گئی
Mudassar Faizi
Copy
ایک ہو جاﺅ تم، ایک ہو جاﺅ تم....
شہید بچے کا پیغام
میری منزل شہادت تھی اے دوستو!
مجھ کو منزل مری مل گئی آج ہی
روشنی ہے یہاں
خوشبوئیں ہیں یہاں
یاں فرشتوں کی گودوں میں جھولے بھی ہیں
حوریں ہم کو سناتی ہیں اب لوریاں
سارے سنگی بھی ہیں، سارے ساتھی بھی ہیں
اتنی جلدی ملے گی یہ منزل مجھے
ایسا سوچا نہ تھا
پھر بھی اچھا ہوا
سوچتا ہوں میں اب
گر یہی سلسلہ، یوں ہی چلتا رہا
اور ہوتا یہی میرے بچوں کے ساتھ
کس طرح بلکتا
کس طرح رنج اور دکھ پہنچتا مجھے
کیسے سہتا میں پھر؟
کس طرح صبر کرتا میرے دوستو؟
میں تو چل ہی دیا
اب یہ سوچو سبھی
کیسے بچوں کو اپنے بچاﺅ گے تم؟
کیسے آنگن میں کلیاں کھلاﺅ گے تم؟
کس طرح اس وطن کو
چلاﺅ گے تم؟
گر یہی ریت چلنی ہے اس دیس میں
ایسے ہی راہزن، قاتلان وطن
رہبروں کے اگر ہوں گے وہ بھیس میں
یوں ہی چلتا رہا تو سنو دوستو!
کون پھر اس وطن کو سنوارے گا کہ
کوئی ماں نہ روئے
نہ کوئی باپ غمگین ہو اس طرح
نہ ہی تڑپے کوئی
نہ لہو رنگ ہو اس وطن کی فضائ
گر بچانا ہے ایسے کسی کام سے
تو کرو پھر شروع
اللہ کے نام سے
تھام لو سب کے سب
ایک ہی جھنڈے کو
جھنڈا میرے وطن کا مرے دوستو
جس کی خاطر
مرے سارے ساتھی چلے
جس کی عزت ہمیں جاں سے بھی پیاری تھی
جس کی حرمت و توقیر کے واسطے
ان گنت
ماﺅں بہنوں نے قربانی دی
یہ وہ جھنڈا ہے جو
اونچا رکھنا ہے تم کو کسی بھی طرح
ہے امانت ان لاکھوں شہیدوں کی جو
اس وطن کے لئے
اپنی جاں سے گئے
چھوڑ دو تم غلامی اب اغیار کی
توڑ دو سب بتوں کو
اور بس تھام لو
ایک اللہ کی رسی جو لازم بھی ہے
ایک ہو جاﺅ بس!
اور پہچان لو
کون ہیں دشمنان وطن دوستو!
جب یہ پہچان لو، ان کو تم جان لو
ایک وعدہ کرو
ان کو چھوڑو گے ہرگز نہیں دوستو
میرا بدلہ بھی لینا ہے ان سے تمہیں
میرے سب دوستوں کو بھلانا نہیں
اب یہ وعدہ کرو
رنگ، نسل، فرقہ اور نہ زباں کے لئے
چھوڑو لڑنا جھگڑنا خدا کے لئے
ایک ہو کے
مقابل کو تم روند دو
ایک ہوجاﺅ تم، ایک ہو جاﺅ تم
Mudassar Faizi
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets