✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
KhanMI
Search
Add Poetry
Poetries by KhanMI
گراں رہتا ہے ہر لمحہ، وبالِ جان رہتا ہے
گراں رہتا ہے ہر لمحہ، وبالِ جان رہتا ہے
محبت دُور سے کرنا، کہاں آسان رہتا ہے
ترستی رہتی ہیں آنکھیں، سسکتی رہتی ہیں سانسیں
برستے فراق کے نشتر، اور ہجران رہتا ہے
نظر سے دُور ہو ہمدم، خواب میں بھی آئے کم
دھڑکنیں تھمنے لگتی ہیں، جب یہ بُحران رہتا ہے
التفا وہ نہیں کرتا، جسے بھی مل جائے موقع
وفاوں پہ تب میری یہ امتحان رہتا ہے
سکونِ قلب ملتا ہے،روح تسکین پاتی ہے
بارگاہِ الہٰی میں جب تک انسان رہتا ہے
Muhammad Imran Khan
Copy
عجب نہیں، بیوفا کو وفا مل جائے
عجب نہیں، رستے میں کہیں مل جائے
بھرا، پُرانا نہیں، زخم نیا مل جائے
ابھی تو لب پہ محبت کا نام آیا تھا
عجب نہیں، زبان پھر سے کہیں سِل جائے
بچھڑے تواُس سے، اک زمانہ ہُوا ہے لیکن
عجب نہیں، وہ پھر سے، گُھل مل جائے
کرنے وہ پھر سے نکلا ہے، وفا کی تلاش
عجب نہیں، بیوفا کو وفا مل جائے
عجب تو یہ ہو، کہ ہم پھر سے، اُس پہ مرمٹیں
اُس پہ غضب ہو ، کہ وہ بھی، ہم کو مل جائے
Muhammad Imran Khan
Copy
اُسکی آنکھوں سے چھلکتی ہے تشنگی و طلب
چھا گیا ہے، مجھ پہ،وہ سائباں کی طرح
لڑتا ہے، ہواؤں سے، وہ بادباں کی طرح
اُسکی آنکھوں سے چھلکتی ہے تشنگی و طلب
جیسے محفوظ دل میں ہو ،وہ ایماں کی طرح
وصل پہ۔۔ رچ جاتا ہے،وہ سانسوں میں میری
طاری رہتا ہے ہر سمت ،لا_مکاں کی طرح
بپھر دیتا ہے جب آتاہے، میری روح و جاں
تھمتا نہیں، آتاہے ،وہ طوفاں کی طرح
تعظیم، عزتِ نفس،اور تقدس جو حق ہے
فرد فرد کو دیتا ہے، وہ انساں کی طرح
کشتی کو ڈوبنے نہیں دیگا، کہا ہے
دُعا مانگتاہے رب سے، وہ مسلماں کی طرح
Muhammad Imran Khan
Copy
زمانے سے ڈرتا ہوں
اُلجھتا میں نہیں، اور اُلجھانے سے ڈرتا ہوں
سچ پوچھو، اور بولوں تو، زمانے سے ڈرتا ہوں
کسی کی جھیل سی آنکھوں میں، میں، پہلے سے ڈُوباہوں
تمھاری نظر سے، نظروں کو ملانے سے ڈرتا ہوں
تمھاری زُلفوں کے ڈسنے سے، زہر سینے میں اُترا ہے
عشق ہوتا مگر، عشق میں، مر جانے سے ڈرتا ہوں
ہوں میں انسان، فرشتوں سی صفت، مجھ میں کہاں ہوتی
اُسے میں پوجھتا ہوں، کافر، کہلانے سے ڈرتا ہوں
Muhammad Imran Khan
Copy
اُس نے ہمیں ہلا دیا
اُس نے ہمیں ہلا دیا
غم نے گلے لگا لیا
وہ نظر بچا نکل گئے
ہم نے بھی مُسکُرا لیا
چاہتوں کے مراسلے
وعدے، وفا نہ ہو سکے
اب دیکھتے ہیں یوں کہ
ہم نے کنارہ لیا
عروج پہ تھا عشق تو
وہ ہاں ۔۔۔ ناں میں اُلجھ گئے
پیام تب آیا
جب ساتھی نیا بنا لیا
اب بھگتو!
ان تنہایوں کے درد کو
ہم سے رہا نہیں گیا
ہم نے جشن منا لیا
Muhammad Imran Khan
Copy
میں روز ٹوٹتا ہوں اور خود کو جوڑ دیتا ہوں
میں روز ٹوٹتا ہوں اور خود کو جوڑ دیتا ہوں
جو مُجھ کو دُکھ دیتے ہیں میں اُن کو چھوڑ دیتا ہوں
وہ مُجھ کو روز کہتی ہے اُسے مُجھ سے مُحبت ہے
سمجھ کر اُس کو ناسمجھ دل اُس کا توڑ دیتا ہوں
مُحبت اک جگہ ٹکتی نہیں نظروں کی گردش میں
جو دل کو اچھا لگتا ہے دل اُس سے جوڑ دیتا ہوں
جو ہیں کم ظرف کرتے ہیں باتیں دل جلانے کی
میں اُن کے پاس بھی بیٹھوں تو منہ کو موڑ دیتا ہوں
Muhammad Imran Khan
Copy
جازبیت، دلکشی اور بلا کا حُسن
مخلصی، سادگی، سادہ دلی ہی تھی
کر نہ سکی سامنا ایسی بلا تھی وہ
جازبیت، دلکشی اور بلا کا حُسن
جادو حُسن و جمال کا چلا رہی تھی وہ
وہ جانتی تھی، کسقدر اُلجھے ہوئے ہیں ہم
سب جان بوجھ کر بھی اُلجھا رہی تھی وہ
آس کو، پیاس کو، ہوش و ہواس کو
ہلکا ہلکا پھونکتی، پھُسلا رہی تھی وہ
اک ضبظ کا دامن جو چُھوٹا نہیں ہم سے
ورنہ ہمارے صبر کو آزما رہی تھی وہ
وہ چاہتی تھی، سدا اُلجھے رہیں یونہی
نام پتہ کچھ نہیں بتلا رہی تھی وہ
بے نام محبت تھی، گُمنام ہو گئی
جو بھی تھی، دل کو میرے بہلا رہی تھی وہ
خیال جو آتااسکاکبھی مانو
جھنجھوڑتی تھی، سُخنور کو جگارہی تھی وہ
Muhammad Imran Khan
Copy
میں اُسے ڈھونڈنے نکلا۔۔۔ تو خُود کو کھو بیٹھا
میں اُسے ڈھونڈنے نکلا۔۔۔ خُود کو کھو بیٹھا
زخم جتنے بھی پُرانے تھے۔۔۔۔ سب کو دھو بیٹھا
یہ اُس کا کرم، عطا ہے ۔۔۔۔۔ابھی بھی، آج تلک
گنہگار ہوں پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ حرم کو ہو بیٹھا
وہ مُجھ کو دیتا ہے۔۔۔۔ میری اوقات سے بڑھ کر
میں ناسمجھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوقات ہی کو کھو بیٹھا
نئے ہیں رات دن۔۔۔۔۔۔۔ نت نئی آزمائیشیں ہیں
نہ ہوتا فضل جو اُس کا ۔۔۔۔ خُود کو ڈبو بیٹھا
ہر دانا آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُسکی عنایت سے
ہر دانا میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تسبیح کو پرو بیٹھا
Muhammad Imran Khan
Copy
پُراسرار محبت
نظریں میری اُسے
اُس کی ڈھونڈتی مُجھے
آنکھ مچولی کھیلتی
پُراسرار محبت
ہونٹوں سے لفظ اِک بھی
ادا ہو نہیں پایا
آنکھوں میں ہی پروان
چڑھتی یہ محبت
اِس ڈر سے اُسے میں بھی
کچھ بولتا نہیں
یوں ہی کہیں بدنام
نہ ہو جائے محبت
وہ روز مُجھے دیکھتی،
میں دیکھتا اُسے
ہوتی نہیں ہر اِک سے
یہ گمنام محبت
Muhammad Imran Khan
Copy
میں تو سمجھی تھی تو اشارہ میرا سمجھ لے گا
میں تو سمجھی تھی تو اشارہ میرا سمجھ لے گا
میری آنکھوں میں اِن تحریروں کو تو پڑھ لے گا
تمہیں ہر بات مُجھے ہی سمجھانی پڑتی ہے
پیار مُشکل ہے بڑا ، کیا تُو پیار کر لے گا
مُحبت میں صرف دُشواریاں ہی ہوتی ہیں
کیا اِس آگ کے سمندر کو پار کر لے گا
مُحبت پھول کہلاتی ہے ، کبھی کانٹے بھی
کیا اِن کٹھن راہوں پہ ساتھ چل لے گا
مانو؎ میں تیری مُحبت میں گرفتار ہوئی
کیا میرے لئے سارے جہاں سے لڑ لےگا
Muhammad Imran Khan
Copy
ہمیں تمھارے ہجر کی وحشت ہوئی نصیب
ہمیں تمھارے ہجر کی وحشت ہوئی نصیب
کس کو خبر کہ کیسی قیامت ہوئی نصیب
محفل میں اپنے آپ سے بیگانے ہم رہے
ہمکو تمھارے پیار میں خلوت ہوئی نصیب
ہر لمحہ میرے ذہن میں تیرا رہے وجود
خُدا جانے ہم کو کیسے طبیعت ہوئی نصیب
تُجھ سے دُور رہ کر ویصال کو تڑپوں
ہم کو تمھاری کیسی رفاقت ہوئی نصیب
Muhammad Imran Khan
Copy
بِل آخیر اظہارِ اُلفت، میں نے اس سے کر ہی دیا
بِل آخیر اظہارِ اُلفت، میں نے اس سے کر ہی دیا
ابھی تو تھوڑا مجھے اور وہ آزمائے گا
قریب آئیگا میرے کہ دور جائے گا
ابھی ہنسائے گا مجھ کو کہ وہ رُلائے گا
دید کے شوق میں، میں رات بھر میں سو نہ سکا
ابھی تو تھوڑا مجھے اور وہ تڑپائے گا
قریب آئیگا میرے کہ دور جائے گا
ابھی اپنائے گا مجھ کو کہ چھوڑ جائے گا
Muhammad Imran Khan
Copy
تھوڑا تو مجھے حوصلہ دو میرے سہارو
لڑکھڑا رہا ہوں سنبھالو مجھے یارو
اس عشق کی منزل سے اب مجھ کو اُتارو
وحشت ہے جنون ہے یہ عشق کی نگری
کچھ بھی کرو کسی کو مدد کو تو پُکارو
اِس حال میں مجھے چھوڑ کے جاتے ہو تم سب بھی
تھوڑا تو مجھے حوصلہ دو میرے سہارو
اندھیروں میں بھٹک رہے، سودائی ہوئے ہم
مانو؎ جس طرح بھی ہو ہجراں کو گُزارو
Muhammad Imran Khan
Copy
دوستوں کی ہم دوستی کو نہ سمجھے
دوستوں کی ہم دوستی کو نہ سمجھے
کبھی وہ نہ سمجھے، کبھی ہم نہ سمجھے
اُسے میں نے چاہا دل و جاں سے بڑھ کر
اندازِ محبت مگر وہ نہ سمجھے
جلایا نشیمن ، اُجاڑا چمن بھی
بیتابیِ دل کو مگر وہ نہ سمجھے
ہر اِک کے دُکھوں کو رہا بانٹتا وہ
اوروں کو تو سمجھے ہم ہی کو نہ سمجھے
مانو؎ تو بھی یہ کیا کہ رہا ہے
جہاں کو تو چھوڑو تمہیں ہم نہ سمجھے
Muhammad Imran Khan
Copy
میری محبوبہ
میری محبوبہ وہ اک نازنیں ہے
کہ جس کے حُسن پہ صد آفریں ہے
کریگا دل میرا جس کی غلامی
میری قسمت کا مالک وہ حسیں ہے
میرے دل کی ہر دھڑکن میں وہ ہے
جس کی کاکُل کے سائے میں جبیں ہے
میں سب کچھ وار دُوں اُس دلرُبا پر
گُلابی ہونٹ، چہرہ آفشیں ہے
کہیں سب تھام کے سینہ گیا دل
اُسے دیکھو تو اتنی دلنشیں ہے
نظر اُس سے ملاؤں گا میں کیسے
ملائم جلد چشم سُرمگیں ہے
نظر لگ جائے نہ اُس کو کسی کی
حسیں چہرے پہ پردہ بھی نہیں ہے
مجھے لگتا ہے کچھ ایسا مانو
میرے خوابوں کی ملکہ وہ حسیں ہے
Muhammad Imran Khan
Copy
سودائی
تو بھی کہتی ہے کہ سودائی ہے
میری جان پہ بن آئی ہے
زرا بھی غم نہیں اوروں کا مجھے
تو کہے تو میری رسوائی ہے
شبِ ہجراں نے ستایا ہے مجھے
ستم کیسا یہ وفا لائی ہے
نہیں مرغوب کرنے کا کوئی ہنر
پھر بھی ہر اِک صورت شیدائی ہے
Muhammad Imran Khan
Copy
نہ پوچھ
مُجھ سے میرا حال نہ پُوچھ
کیسے گُزرا یہ سال نہ پُوچھ
پتھرا گئیں ہیں آنکھیں اب
جینا ہے اب محال نہ پُوچھ
لگا جو تم روٹھے ہو ہم سے
کیسا آیا بھونچال نہ پُوچھ
تُجھ سے دُوری نہ سہہ پایا
ہو گیا بدحال نہ پوچھ
تُجھ سے دُوری نہیں مجبوری ہے
زندگی تیرے بِن ادھوری ہے
Muhammad Imran Khan
Copy
مجھ کو اِس تنہائی سے ڈر لگتا ہے
مجھ کو اِس تنہائی سے ڈر لگتا ہے
زندگی کی بے وفائی سے ڈر لگتا ہے
ڈرتی ہوں کھو نہ دُوں تُجھے بِن پائے
قسمت کی کج ادائی سے ڈر لگتا ہے
جلد بدیر تُجھ کو ہونا ہے بدگماں
لوگوں کی لگائی سے ڈر لگتا ہے
دل چاہے بن جاؤں میں قدموں کی خاک
پر اپنی رُسوائی سے ڈر لگتا ہے
Muhammad Imran Khan
Copy
زبان پہ کوئی اور نہیں صرف تیرا ہے نام
زبان پہ کوئی اور نہیں صرف تیرا ہے نام
تو دل کی دھڑکنوں میں دھڑکتی ہے صبح شام
تیرے تصورات بس تیرا رہے خیال
ہم کیا کریں کہ زہن میں رہتی ہے تو مُدام
التواءِ مُلاقات کے جھمبیلے میں پھنسے ہیں
ہم بھول گئے اب تو تیرے گھر کے درو بام
ہجراں کے ستائے ہوئے ہیں کچھ لذتِ وصل دے
کچھ ہم کو دلاسہ ہی دو کچھ کم کرو آلام
Muhammad Imran Khan
Copy
چھوڑئیے مانو جی ہم جا کے اب سونے لگے
خوشی نہ جو ہم کو ملی، پریشان سے ہونے لگے
اِک مُسکراہت پر بھی اب حیران سے ہونے لگے
یادیں تمھاری وقفے وقفے سے ہمیں آنے لکھیں
پچھلے دنوں ناں یاد تم آئے تو ہم رونے لگے
پہلے پہل شدت سے لکھتے تھے ہم مکتوبِ عشق
لیکن رفتہ رفتہ ہم سنگدل سے ہونے لگے
کچھ انا کے خول میں، کچھ گلوں شکوؤں سے مر گئے
اِک اِک کر کے سب جذبے سرد سے ہونے لگے
شاید خواب میں تیرا وصل ہوجائے نصیب
چھوڑئیے مانو جی ہم جا کے اب سونے لگے
Muhammad Imran Khan
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets