✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
rizwana
Search
Add Poetry
Poetries by rizwana
الفت نہیں رہی
اب کسی سے دلچسپی نہیں رہی
وہ الفت نہیں رہی ،محبت نہیں رہی
چشم اب حیران نہیں ہوتی رنگ و نور سے
شاید ان ستاروں میں روشنی نہیں رہی
نرالے ہی ڈھنگ دیکھے زمانے کے
دیکھنے کی اور اب سکت نہیں رہی
انساں کہاں یہ مخلوق اور ہے کوئی
کہ باقی ان میں انسانیت نہیں رہی
ہیں کہنے کو یہ زندہ لوگ
قسم سے زندگی ان میں نہیں رہی
عقل قل ہے ارے ہر کوئی
دیوانے میں بھی دیوانگی نہیں رہی
بابی اب کون پوچھتا ہے تمہیں
بات تم میں بھی ویسی نہیں رہی
Rizwana Waqar
Copy
بچے
بچے بھی سزا دیتے ہیں
پہن کے بت انا کا
وہ فرض اپنا بھلا دیتے ہیں
نشہ جوانی کا بہت ظالم
بڑھاپے کو بتا دیتے ہیں
تم نے کیا کیا میرے لئے
آنسو خوں کے رلا دیتے ہیں
سنبھل کر بات کر مجھ سے
عقل کو بےعقل بنا دیتے ہیں
نہ چٹھی نہ فون ، عجب
پیار کو ایذا دیتے ہیں
مہنگائی ہے بہت اماں
کما کے خود ہی اڑا دیتے ہیں
ہیں اب بھی تابعدار پر
بہت کم، وفاوں کا صلہ دیتے ہیں
وقت کہاں ان کے پاس
انٹرنیٹ، گوگل، بیوی بچے پر لگا دیتے ہیں
ماں کیا ہے پوچھ اویس قرنی سے
دعاوں کا خزانہ ہے انہیں کے لئے
ماں باپ یہی صدا دیتے ہیں
Rizwana waqar
Copy
امید نو
سال تو ہر سال بدلے گا
دیکھنا تو یہ ہے کہ کیا
رنگ بدلے گا روپ بدلے گا
چال بدلے گی ڈھال بدلے گا
ہم وہی تم وہی
قصے وہی وہ ہی کہانی
ڈھارس نئی امنگ تو نئی ہے
شاید اب کے حال بدلے گا
پھر سوچتی ہوں
تم وہی میں وہی تو
تو پھر کس طرح
یہ سال بدلے گا
وہی ملا وہی پنڈت
شور وہی ،وہی شرابہ
خانہ وہی، وہی خرابہ
کیوں کر حال بدلے گا
لٹنےوالے وہی لٹیرےوہی
حکومت وہی وڈیرے وہی
گو بدل گیا حکمراں
حال عوام کا بدلے گا
Rizwana Waqar
Copy
نیا سال
اے نئے سال کی صبح
اک بات کہوں تجھ کو
نہ دھکاوں دل کسی کا
نہ دوں دکھ کسی کو
نہ بھولے رب میرا مجھے
نہ بھولوں میں اس کو
آ جاوں کام انسانیت کے
کہلاو انسان خود کو
بہت پایا بہت کھویا
بس پا لوں اب آدمیت کو
بہت آسان ہے رہنا دنیا میں
بہت مشکل ہے پانا اس کو
نیا سورج نئے وعدے ارادے نئے
چاہئے ساتھ تیرا پا لے گے سبھی کو
Rizwanawaqar
Copy
آشنا
محبت سے آشنا سا لگتا ہے
سب سے وہ جدا سا لگتاہے
دل دھڑکتا رہا دیکھ کر جس کو
وہی اب بےوفا سا لگتا ہے
Rizwanawaqar
Copy
ملال
وفا کیا بےوفائی کیا
ہجر کیا وصال کیا
دیکھے ہیں سبھی موسم
ہے کوئی' ملال کیا؟
Rizwana waqar
Copy
انٹرنیٹ
وہ جو رہتا تھا دل میں
آن لائن دکھنے لگا
سبق محبتوں کا یار و
فیس بک پر بکنے لگا
رشتوں کا بازار اب
واٹس آپ پہ لگنے لگا
جو ہیں کچھ سوفسٹی کیٹڈ
پکچر ان کا انسٹا گرام پہ چلنے لگا
گورکھ دھندا انسٹنٹ چیٹ کا
الگ سے ہی پلنے لگا
عجب ہو گیا ہے زمانہ
ہر کوئی انٹرنیٹ پہ ملنے لگا
Rizwana waqar
Copy
وفا
صلہ وفا کا بےوفائی
محبت رو رو کے مسکراتی رہی
Rizwana waqar
Copy
عورت
اے آدم مجھ میں خم تو ہو گا
ہوی پیدا ٹیڑھی پسلی سے ٹیڑھا پن تو ہو گا
رنگ و نور ہے کائنات میں مجھی سے
پھرحسن نزاکت ناز و نم تو ہو گا
ملی جنت مجھے پاوں کے نیچے
قدموں میی میرے پھر دم تو ہو گا
گر ہے زوجہ تو ہے پتلی وفا کی
گھرانہ پھر سارا اسی کے دم خم سے ہو گا
روپ میں بہن کی وہ بھائیوں کی لاج ہے
محبتوں کا اسے پھر دکھنا بھرم تو ہو گا
سنو شوہروں بےوفائی کرنا نہ کبھی اس سے
چلے گا جو جانب تمہارے وہ بم سے کم نہ ہو گا
Rizwana waqar
Copy
محبت
چاہتوں کو اپنی نہ یوں چھپاو
ہے محبت گر تو سامنے آو
جگر چاہئیے وفا نبھانے کو
گر قدم راہ وفا میں بڑھاو
زخم دیں گے زمانے والے
طبیب کوئی ہو تو بلاو
وصل اور محبت کا بیر ہے
دل کو اپنے یہ نکتہ سمجھاو
ٹہر جاتی ہے زندگی وہیں
چہرہ گر ہجر کا اس کو دکھاو
وہ تو سانسوں میں ہے بسا
کہتے ہو جس کو بھول جاو
یاد رکھنے کی اس کو ضرورت کہاں
ذرا پوچھ کہ جی کو بتلاو
روگ ہے عمر بھر کا یہ
کہا تھا دل سوچ کے لگاو
دروازہ کھلا رکھتے ہیں وہ
شاید بھول کے ہی تم آو
Rizwana waqar
Copy
ماں
جاں فدا تجھ پہ کیسے کروں ماں
ادا حق تیرا کیسے کروں ماں
Rizwana waqar
Copy
کائنات
کی پیدا لئے تیرے یہ حسیں کائنات
بنایا قرآن لئے تیرے ضابطہ حیات
رنگ و نور سے کیا آراستہ اسے
بناے پھول پھل اور باغات
سجایا سورج چاند سے آسماں
تاروں کی اتارئ اس میں بارات
نہ سجتی زمین بنجر بنا آب
رکھئے سمندر میں بھی کئی عجائبات
دیا سبز پیرہن دھرتی کو اڑا
رنگ ہیں پھول ہیں خوشبو کے ساتھ
ہے تو محبوب میرا سو کر دیے
پیدا لئے تیرے ہر سو کمالات
جپ نام میرا بس دن رات
نہ اس بڑھ کے ہے لئے میرے کوئی بات
وعدہ ہے کروں گا وفا
روز خشرہو گی ملاقعات
میں ہوں کون تو ہے کیا
ملیں گے سجدے میں سب جوابات
تو بندا میرا میں خالق تیرا
کرتا ہے کیوں تو اتنے سوالات
اے آدم اکڑنا نہیں اب
جان کے فانی ہے دنیا فانی حیات
Rizwana waqar
Copy
نظروں میں کوئی جچا ہی نہیں بعد تیرے
نظروں میں کوئی جچا ہی نہیں بعد تیرے
تجھ سا کوئی سجا ہی نہیں بعد تیرے
اجڑا دیار اس طرح کے پھر اس میں
کوئی بسا ہی نہیں بعد تیرے
اداس کر گیا تو اس طرح سے
مدتوں میں ہنسا ہی نہیں بعد تیرے
لٹا دی حیات تمام تجھی پر
کچھ پھر بچا ہی نہیں بعد تیرے
Rizwana waqar
Copy
کاروبار چاہتوں کا سجا کے دیکھئے
کاروبار چاہتوں کا سجا کے دیکھئے
منافع دوگنا کما کے دیکھئے
دامن رحمتوں سے بھر جائے گا
گلے سےدکھیاروں کو لگا کے دیکھئے
دنیا میری میں اس کا
نظر اس سے ہٹا کے دیکھئے
درد دل کا ہو گا کم
نگری محبت کی بسا کے دیکھئے
اکیلے کہاں ہیں آپ حضرت
بت نفس کا گرا کے دیکھئے
دعاؤں میں ہیں اثر کس قدر
رابطہ اس سے بڑھا کے دیکھئے
Rizwana waqar
Copy
بشر
لتھڑا غلاظت میں بدبودار
ہوا بشر خود سے بیزار
ڈرائونے گھنائونے بھیانک چہرے
سجاتے ہیں الفت کا دربار
لیے کدورت دلوں میں
ہیں کرتے محبت کا اظہار
وفا کیا جو جانتے ہی نہیں
وہی ہیں پیار کے دعویدار
مرض ہے جان لیوا پھر بھی
آپ ہے دل کے بیمار
جھوٹ ہی بکتا ہے حضرت
نہ کیجیئے سچ کا کاروبار
محنت رائیگاں جائے گی نہیں
بنائیے دیوانگی کو شعار
خواب دیکھئے تو سہی
ملے گی تعبیر بھی سرکار
Rizwanawaqar
Copy
سب کجھ پا کے وی
سب کجھ پا کے وی
در اپنا سجا کے وی
دوڑاں تیز لا کے وی
شریکاں نوں ہرا کے وی
پیچ اچے لا کے وی
کٹ کے کٹا کے وی
نینا نوں لڑا کے وی
جت کے جتا کے وی
اڈ کے اڈا کے وی
ڈگ کے ڈگا کے وی
لٹ کے لٹا کے وی
مر کے مرا کے وی
ہس کے ہنسا کے وی
رو کے روا کے وی
دل لا کے لوا کے وی
درد دے کے دوا کے وی
تڑپ کے تڑپا کے وی
پٹ کے پٹا کے وی
سب دے کے دواںکے وی
روگ جی نو لا کے وی
سب کھو کے پا کے وی
سکھ چین گنوا کے وی
سوچاں دی نگری جا کے وی
آہاں نل پالا پا کے وی
اوچیاں نل متھا لا کے وی
نیہو نیہواں نل پا کے وی
سینے زن زر نوں لا کے وی
روگ انوکھے پا کے وی
سوچنی آ ویلا گنوا کے وی
کی لبھیا دنیا پا کے وی
لبھیا سب سجدے وچ جا کے ہی
سوہنے رب نل یاری لا کے ہی
Rizwanawaqar
Copy
تو پاوےنہ بول
تو بھاوے نہ بول سانول
درد تیرا تے بول دا اے
باتاں کردا اے میرے نال
دکھ سارے پھرول دا اے
پھٹ کنے متراں لاے
وچ تکڑی تول دا اے
کنے جاگراتے کٹے اس نے
پیت جی دےکھول دا اے
دل ٹوٹیا کنی واری
واری کنی ان جوڑ دا اے
عشق نہ کرے کوئ
بندے نو اے رول دا اے
تو بھاوے نہ بول سانول
درد تیرا تے بول دا اے
Rizwana Waqar
Copy
درد
تو بھاوے نہ بول سانول
درد تیرا تے بول دا اے
باتاں کردا اے میرے نال
دکھ سارے پھرول دا اے
پھٹ کنے متراں لاے
وچ تکڑی تول دا اے
کنے جاگراتے کٹے اس نے
پیت جی دےکھول دا اے
دل ٹوٹیا کنی واری
واری کنی ان جوڑ دا اے
عشق نہ کرے کوئی
بندے نو اے رول دا اے
تو بھاوے نہ بول سانول
درد تیرا تے بول دا اے
Rizwana waqar
Copy
درد
درد گھٹتا نہیں یہ بڑھتا ہی رہتا ہے
کسی خوش فہمی میں نہ رہنا یہ درد کہتا ہے
Rizwana waqar
Copy
کس قدر الفت
کیا بتاوں کس قدر پیار ملا آپ
کتنی الفت کتنا ایثار ملا آپ سے
محفلیں دین کی مرمتیں روح کی
پہچاننے کا خود کو اعتبار ملا آپ سے
مدت سےخالی خالی تھا دل اپنا
اس تشنگی کو قرار ملا آپ سے
پردیس میں دیس کی سی خوشبو
محبتوں کا ہار ملا آپ سے
انسیت بہنوں کی ملی شفقت بھائیوں کی
مجھے تو اک سنسار ملا آپ سے
وہ تاروں سا سجنا وہ پھولوں سا کھلنا
اک خاص ہی وقار ملا آپ سے
ہیرے سے لوگ وہ سونے سی باتیں
بے مثال کاروبار ملا آپ سے
اجی نغمے وفا کے رقص بلا کے
نازاں ہوں کے بے حد دلار ملا آپ سے
بھلا نہ پاؤں گی ان حسین چہروں کو
رضوانہ کو اک دیار ملا آپ سے
Rizwana waqar
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets