✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Shazia Hafeez
Search
Add Poetry
Poetries by Shazia Hafeez
یہ دل
یہ دل
جدائی کے عنوان پہ
چپ تھا! تو بہت چپ تھا
رویا تو بہت رویا
Shazia Hafeez
Copy
شریک جرم
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہیں ہوتے تو مخبری کرتے
Shazia Hafeez
Copy
مذہب وفا
میں اک پل بھی تیری یاد سے غافل نہیں ہوا
میں تو مذہب وفا کا تہجد گزار ہوں یارا
Shazia Hafeez
Copy
راستے
کانٹوں بھرے راستوں پر کون آپ کا ساتھ دے گا
کچھ رستے تو ہوتے اکیلے ناپنے کے لیے
Shazia Hafeez
Copy
زندگی کانچ کا کھلونا، آخر ٹوٹ جانا ہے
زندگی کانچ کا کھلونا، آخر ٹوٹ جانا ہے
دو گھڑی بیٹھ میرے پاس مجھکو بہت دور جانا ہے
تو نے ہنسی دیکھی ہےمیرے غم نہیں دیکھے
میرے پاؤں میں مسافتوں کے زخم نہیں دیکھے
میں اس کو پانے کی خواہش میں خود کو بھول بیٹھا ہوں
جو میرا ہو نہیں سکتا، میں اس کا ہو بیٹھا ہوں
بڑی معصوم چاہت ہے، بڑا ظالم زمانہ ہے
زندگی کانچ کا کھولنا، آخر ٹوٹ جانا ہے
Shazia Hafeez
Copy
دیدہ شوق کو تڑپا کے چلا جاؤں گا
حسرت دید کو ترسا کے چلا جاؤں گا
تیری الفت کی قسم کھا کے چلا جاؤں گا
تو اُسی شہر کی گلیوں میں کہیں رقصاں ہے
دامن شوق کو پھیلا کے چلا جاؤں گا
اک برسے ہوئے بادل کی طرح گزرا ہوں
موج میں آیا ہوں، لہرا کے چلا جاؤں گا
رات کی رات کا مسافر ہوں تیری بستی میں
شب کا تارا ہوں نظر آکے چلا جاؤں گا
اک نظر دور سے دیکھوں گا دروبام تیرے
دیدہ شوق کو تڑپا کے چلا جاؤں گا
Shazia Hafeez
Copy
معاف کر دینا
سانسوں کی مہلت کب ختم ہو جائے معلوم نہیں
درد کوئی ملا ہو ہماری زات سے تو معاف کر دینا
Shazia Hafeez
Copy
اسے خداحافظ تو کہنا تھا
جدا ہونے کے صدمے کو اگرچہ ہنس کے سہنا تھا
اسے رسمی ہی سہی لیکن خدا حافظ تو کہنا تھا
زبان میں اتنی طاقت تھی، مگر صحرا کی وحشت میں
میری بچپن سےعادت تھی، تجھے خاموش رہنا تھا
وہ کچا گھر، وہ بارش میں ہماری جاگتی آنکھیں
ہمیں جاتی ہوئی برکھا سے، کچھ نہ کچھ تو کہنا تھا
ہم رسم وفا اس سے نبھاتے بھی تو آخر کہاں تک
ہمارے خواب کے گھر تھے، ہمیں تو ان میں رہنا تھا
Shazia Hafeez
Copy
میں خزاؤں میں زندہ رہ لوں گی
زندگی بھر کی بندگی لے لو
میری الفت کی سادگی لے لو
اک پل کی مجھے خوشی دے کر
مجھ سے میری یہ زندگی لے لو
اپنا ھر دکھ مجھے دی دو
میرے جیون کی ہر خوشی لے لو
چند سانسیں میرا اثاثہ ہیں
لینا چاہو تو ان کو بھی لے لو
میری قسمت میں خار رہنےدو
میرے دامن کی ہر کلی لے لو
میں خزاؤں میں زندہ رہ لوں گی
تم بہاروں کی تازگی لے لو
آج تم سے یہ گزارش ہے
اک پل کی خوشی مجھے دے دو
Shazia Hafeez
Copy
میں کوئی غم کا آنسو تو نہ تھا
نفرتوں سے دل کو دکھایا اور بھول گئے
دو لمحے خوشی میں ساتھ نبھایا اور بھول گئے
میں کوئی غم کا آنسو تو نہ تھا
جو آنکھ سے گرایا، اور بھول گئے
Shazia Hafeez
Copy
چپکے سے پاس ہمارے تُم آ جاؤ
فُرصت کے لمحوں میںجب یاد میری آتی ہوگی
دل مچلتا ہوگا،آنکھیں بھی بھر آتی ہونگی
دسمبر کی کالی راتیں جب جب ڈستی ہونگی
تب میری یادیں سہارا تجھے دیتی ہونگی
آہوں کا اک طوفاںپھر برپا ہوتا ہوگا
اور پاس تمھارے نہ کوئی ہوتا ہوگا
ٹھٹھرتی راتوں میں دل تمھارا تڑپتا ہوگا
سسکیوں کی لڑی میں نام میرا بنتا ہوگا
چاہئے تمھیں میری بانہوں کا سہارا اب
نہیں اس کے سوا کوئی بھی چارا اب
چپکے سے پاس ہمارے تُم آ جاؤ
خود جلو نہ ہمیں اب اور جلاؤ
کوئی پوچھے بھی تو نہ کچھ بتلاؤ
جاوید کی بانہوں میں بس تُم آجاؤ
Shazia Hafeez
Copy
وُہ جو سکھ ملا تیری زات سے
وُہ جو سکھ ملا تیری زات سے
کسی اور سے وُہ ملا نہیں
تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح
کوئی اور ایسے بسا نہیں
تو ہوا ہے جتنا قریب تر
کوئی اور اتنا ہوا نہیں
وُہ جو دل میں تیرا مقام ہے
کسی اور کو وُہ دیا نہیں
وُہ جو رشتہ تجھ سے ہے بن گیا
کسی اور سے وہ بنا نہیں
وہ جو پیار تجھ سے ہو گیا
کسی اور سے وُہ ہوا نہیں
وُہ جو راز تجھ سے ہے کہہ دیا
کسی اور سے وہ کہا نہیں
Shazia Hafeez
Copy
وُہی ہوا نا
وُہی ہوا نا بچھڑنے پہ بات آ پہنچی
تُجھے کہا تھا، پرانے حساب رہنے دو
Shazia Hafeez
Copy
وُہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
وُہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے، وقت کی دیوار گرا کر
Shazia Hafeez
Copy
تو بھی نہ مل سکا
تو بھی نہ مل سکا اور عمر بھی ساری رائگاں گئی
تجھ سے تو خیرعشق تھا، خود سے بڑے گلے رہے
Shazia Hafeez
Copy
خدا ہے کہ نہیں ہے
آ جاؤ گے حالات کی ذد میں جو کسی دن
ہو جائے گا معلوم، خدا ہے کہ نہیں ہے
Shazia Hafeez
Copy
ہاسے بکھیرناں واں
ہاسے بکھیرناں واں پریشانیاں دے وچ
شکر نوں بھر ریاں واں نمک دانیاں دے وش
اج وی اگر کسی نوں اے انسان دی تلاش
سمجھو بادام لبدا اے خرمانیاں دے وش
او دلبراں توں اسطرح وکھری اے جاوید
ہیڈمسٹریس اے جسطرح استانیاں دے وش
Shazia Hafeez
Copy
مُجھے اس سے محبت ہے
میں جب اُن سے کہتا ہوں
مجھے تم سے محبت ہے
نفی میں سر ہلاتے ہیں
نگاہوں کو جھکاتے ہیں
ہتھیلی سامنے رکھ کے
کسی کا نام لکھتے ہیں
مُٹھی بند کرتے ہیں
آنکھوں سے لگاتے ہیں
پھر اُس کو چوم لیتے ہیں
اچانک بول اُٹھتے ہیں
مُجھے اس سے محبت ہے
یہی تو میرا سب کچھ ہے
یہ سب کچھ سامنے پا کے
میں بے زار ہوتا ہوں
مُجھے بے زار پاتے ہیں
تو خود بھی رہ نہیں پاتے
مُٹھی کھول دیتے ہیں
جو مُٹھی کھول دیتے ہیں
میرا ہی نام ہوتا ہے
مُجھے وُہ یوں ستاتے ہیں
Shazia Hafeez
Copy
کوئی میرے دل میں رہتا ہے
جب رات کے تنہا لمحوں میں
کوئی آہٹ مُجھ سے کہتی ہے
اس دل میں ہلچل رہتی ہے
کوئی جگنو پاس سے گزرے تو
کوئی بات حلق سے نکلے تو
میں خود سے الجھنے لگتا ہوں
پھر جانے کیا کیا کہتا ہوں
پھر یاد کسی کی آتی ہے
پھر پل دو پل کے لمحوں کو
یہ سانس میری رُک جاتی ہے
اک شعلہ دل میں بھڑکتا ہے
وُہ درد سحر تک رہتا ہے
پھر وہم مُجھے یہ کہتا ہے
کوئی میرے دل میں رہتا ہے
Shazia Hafeez
Copy
محبت رنگوں کی تتلی ہے
جو خوشبو ڈھونڈ لیتی ہے
یہ سارے لفظ جھوٹے ہیں
اگر سچ ہے تو بس یہ ہے
محبت بس آپ جیسی ہے
کبھی گم سُم، کبھی چینچل
کبھی جگنو، کبھی بادل
کبھی یہ نیند جیسی ہے
کبھی یہ خواب جیسی ہے
ہاں محبت آپ جیسی ہے
Shazia Hafeez
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets