✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
S.A.Lateef (Naveed Jaffri)
Search
Add Poetry
Poetries by S.A.Lateef (Naveed Jaffri)
آینے ہو گئے ہیں پتھر کے
کوئی جینا ہیے یہ بھی ڈر ڈر کے
پھر بھی جیتے ہیں لوگ مر مر کے
چاند دیکھا جو اک نظر بھر کے
دل میں طوفاں اٹھے سمندر کے
جان دے دونگا خودکشی کرکے
میرے پہلو سے تم اگر سر کے
کوئی تو گوشہ گیر ہیے مجھ میں
خود کلامی کو معتبر کرکے
ایک مٹھی ہی دھوپ مل جاۓ
دشت تاریک ہیں مقدر کے
موسم درد ٹھیر جاتا ہیے
معجزے ہیں یہ دیدۀ تر کے
پھر سلگتا ہیے جسم تنہائی
برف لہجوں کو بے اثر کر کے
درد پہلو بہ پہلو سوتے ہیں
غم شکن در شکن ہیں بستر کے
کس قدر گونجتے ہیں سناٹے
جیسے نقارے غم کے لشکر کے
ہم تو صحرا نچوڑ لیتے ہیں
تم بھکاری رہے سمندر کے
صرف خوں ہی نہیں شفق میں نوید
رمز کچھ اور بھی ہیں منظر کے
Syed Abdul Lateef (Naveed Jaffri)
Copy
نوید صبح پھیلی ہے چمن میں
قتیل خوش گمانی ہم بہت ہیں
یہاں خنجر بکف ہمدم بہت ہیں
دل الفت چشیدہ کیسے مانے
محبت میں خوشی کم غم بہت ہیں
جو ان پر رات گذری ہے وہ جانے
گلوں پر قطراء شبنم بہت ہیں
سرابوں میں الجھ جاتی ہیں آنکیھں
سنھیرے خوآب بھی مبھم بہت ہیں
دل پر سوز کو بھڑکائے گا
یہ اشکہ خوں چکاں مدہم بہت یہں
نوید صبح پھیلی ہے چمن مییں
اندھیرے پھر بھی کیوں پیہم بہت ہیں
سید عبدللطیف
Copy
آمد سرکار صلی الله علیہ وآلہ وسلم
ان کے آنے سے ہوا جگ میں اجالا کیسا
چھا گیا کفر پہ باطل کا اندھیرا کیسا
دفعتاً ہوگئی ہیں گنگ زبانیں سب کی
پڑ گیا ہے لب گویا پہ یہ تالا کیسا
رکھا اوروں کو تو رتبہ میں خدا نے کمتر
اور محبوب خدا سب سے ہے بالا کیسا
ہوگئی صورت سرکار پہ تکمیل جمال
حق نے سانچے میں انہیں نور کے ڈھالا کیسا
شب معرآج دکھایا ہے خدا نے جلواہ
یہ تو بتلائے تھا دیکھنے والا کیسا
موج عصیاں میں ابھی ہونے کو تھا غرق نوید
بچ گیا رحمت عالم نے سنبھالا کیسا
Syed Abdul Lateef
Copy
وہ سب فریب ہے جو کچھ بھی اختیار میں ہے
یہ میری ذات تیرے لطف کے حصار میں ہے
ثبوت ہے یہ تپش دل کے جو شرار میں ہے
تمہارا بندہ مجبور کس شمار میں ہے
وہ سب فریب ہے جو کچھ بھی اختیار میں ہے
ادھر اجل تو بلانے کے انتظار میں ہے
ادھر حیات ہے کہ ہستی کے اعتبار میں ہے
یہی تو اہل چمن آج تک سمجھ نہ سکے
کہ آج بھی یہ چمن کس کے اختیار میں ہے
کسی کے آگے وہ مجبور رہ نہی سکتا
وہ ذی شعور تمہارے جو اختیار میں ہے
وہ مجھ کو بھول بھی جائیں تو کیا گلہ ہے نوید
میں اس کو یاد کروں یہ تو اختیار میں ہے
Syed Abdul Lateef
Copy
احباب ہی سے ملتے ہیں سوغات قہر بھی
ذہنوں میں دوڑتی ہے محبت کی لہر بھی
احباب ہی سے ملتے ہیں سوغات قہر بھی
آنکھوں میں صرف خوابوں کے جلنے کا ہے سماں
مدت سے خشک ہوگئی آنکھوں کی نہر بھی
انسانیت کو ڈھونڈنے ہم جائیں کس جگہ
ویران ہو کے رہ گئے آباد شہر بھی
آوارہ شکل نکہت گل ہوں میں اے وقار
زیر قدم ہیں دشت بھی گلشن بھی شہر بھی
استاد محترم وقار جعفری صاحب کی غزل کے چند اشعار بطور ہدیہ تبرک پیش ہیں
Syed Abdul Lateef
Copy
اب کے برس - سال نو کے موقع پر
جانے کیسے گل کھلیں گے یہ سوچ کر اب کے برس
لگ رہا ہے خود بہاروں کو بھی ڈر اب کے برس
اپنی منزل کے نئے ہیں راہبر اب کے برس
ہے تغیر رونما ہر راہ پر اب کے برس
گر شعور وفکر ہونگے معتبر اب کے برس
راہ کی ٹھوکر بنے گی راہبر اب کے برس
ایک گونگا خوف کیوں ہم پر مسلط ہوگیا
تجزیہ کرتا کوئی صاحب نظر اب کے برس
قافلے یادوں کے جاکر کس گلی میں کھو گئے
دل کی ویراں ہوگئی کیوں راہگزر اب کے برس
کتنے ہاتھوں میں ہے باقی طنز کے پتھر نوید
کانچ کا مت کیجیے تعمیر گھر اب کے برس
Syed Abdul Lateef
Copy
عید آئی ہے
لوگ کہتے ہیں عید آئی ہے
زندگی کا پیام لائی ہے
آج کے دن بھی رو رہے ہو نوید
یاد شاید کسی کی آئی ہے
Syed Abdul Lateef
Copy
جہاں ٹوٹ جاتی ہیں ساری امیدیں
نبیوں کے ناموں میں نام محمد
عیاں کر رہا ہے مقام محمد
جہاں سر جھکے وہ مقام خدا ہے
جہاں دل جھکے ہے مقام محمد
جہاں ٹوٹ جاتی ہیں ساری امیدیں
وہاں کام آتا ہے نام محمد
وقار اس لیے دل کی کرتا ہوں عظمت
میرے دل پہ کندہ ہے نام محمد
نوٹ۔ محترم وقار جعفری صاحب کی شائع شدہ نعت شریف میں سیہون کچھ غلطیاں شائع ہوگئی ہیں اصلاح کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش ہے
Syed Abdul Lateef
Copy
نبیوں کے ناموں میں نام محمد
نبیوں کے ناموں میں نام محمد
عیاں کر رہا ہے مقام محمد
جہاں سر جھکے وہ مقام خدا ہے
جھاں دل جھکے وہ مقام محمد
وقار اس لئے کرتا ہوں اپنے دل میں عزت
میرے دل پہ کندہ ہے نام محمد
یہ میرے استاد محترم حضرت وقار جعفری صاحب کا کلام ہے بطور احترام و عقیدت قارئین کی نظر کر رہا ہوں
Syed Abdul Lateef
Copy
سرکار جو فرمائیں گے
سرکار جو فرمائیں گے احسان نوید
ہو جائیگی مشکل میری آسان نوید
سرکار دو عالم پہ فدا ہو جاؤں
ارماں ہے یہ کتنا میرا ذیشان نوید
Syed Abdul Lateef
Copy
نعتیہ رباعیات
آفات کے ابر سر پہ اب چھائے ہیں
عصیاں کا کثیر بار ہم لائے ہیں
یہ فیض ہے عشق شہ بطحہ کا نوید
سرکار مدینہ ہمیں یاد آئے ہیں
الله میرے مجھ پے یہ احسان کر دے
دربان در رسول ذیشاں کر دے
ہے قالخ کونین یہی عرض میری
مجھ کو میرے سرکار پہ قرباں کردے
Syed Abdul Lateef
Copy
علم کی اہمیت
کہتی ہیں ہر دم بدلتی صورتیں تفہیم کی
ہے ضرورت اب بھی ذوق علم کو تنظیم کی
علم ہی انسان کو انساں بناتا ہے نوید
آج بھی انسانیت محتاج ہے تعلیم کی
Syed Abdul Lateef
Copy
مرزا غالب کی زمیں میں
نزد شہ رگ وہ کہہ رہا کیا ہے
کبھی تم نے بھی کچھ سنا کیا ہے
سر جھکانے کا ادعا کیا ہے
دل نہ جب تک جھکے وفا کیا ہے
لوگ تو دل بھی توڑ دیتے ہیں
آئینوں ہی کا ٹوٹنا کیا ہے
میرا فن میرے عہد کی تاریخ
مجھ کو ماضی واسطہ کیا ہے
عزم ہے جب دیے جلانے کا
پھر ہوا سے پوچھنا کیا ہے
دل سے چھٹنے لگے اندھیرے نوید
اس تبسم میں نور سا کیا ہے
Syed Abdul Lateef
Copy
فیض احمد فیض کی زمین میں
تو نا ہو تو کون لے گا تیرے دیوانے کا نام
روشنی شمع سے روشن ہے پروانے کا نام
لے نا بھولے سے کبھی مشکل میں گبھرانے کا نام
زندگی ہے اصل میں طوفاں سے ٹکرانے کا نام
میری شہرت حسن کی مرہون منت ہے نوید
اس نے خود روشن کیا ہے اپنے پرانے کا نام
Syed Abdul Lateef
Copy
میر تقی میر کی زمین میں
زیست اس درجہ مہربان ہے میاں
ہر قدم پر اک امتحاں ہے میاں
سہمی سہمی ہوئی فغاں ہے میاں
چہرہ چہرہ دھواں وھواں ہے میاں
یادیں وعدے تصورات حیات
بوجھ دل پر بہت گراں ہے میاں
اک شاخ بریدہ ہوں میں نوید
مجھ میں باقی نمو کہاں ہے میاں
Syed Abdul Lateef
Copy
غزل بہادر شاہ ظفر کی زمین میں
جو فنا کے بوجھ سے دب گیا میں اسی کا نقش و نگار ہوں
جو مٹا ہے راہ امید میں اسی کارواں کا غبار ہوں
جسے آ سکی نا کبھی ہنسی جسے چھو کے بھی نا گئی خوشی
نہیں باقی جس کا نشان بھی میں مٹا ہوا وہ مزار ہوں
جو نا رو سکا نا تڑپ سکا جو زباں سے اف بھی نا کرسکا
وہ نوید بستا زبان ہوں نا میں چیخ ہوں نا پکار ہوں
S.A.Lateef (Naveed Jaffri)
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets