Tum Nihany Ki Baat Krty Ho

Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: Muhammad Kamran Shehzad, Bhakkar

کچھ نہ کھانے کی بات کرتے ہو
دل دکھانے کی بات کرتے ہو

ہم نے اس ملک کو بچانا ہے
تم خزانے کی بات کرتے ہو

میں تو دل کا مریض ہوں پہلے
مجھ سے تھانےکی بات کرتے ہو

ہوگی مہنگائی اور بھی زیادہ
دل جلانےکی بات کرتے ہو

میں تو منہ بھی کبھی کبھی دھوؤں
تم نہانے کی بات کرتے ہو
 

Rate it:
Views: 1886
16 Mar, 2009