Add Poetry

Watan Ki Mohabbat

Poet: Azra Naz

Watan Ki Mohabbat

ہزاروں میل جو اپنے وطن سے دور بیٹھے ہیں
وطن کی چاہتوں میں ہر گھڑی وہ چور بیٹھے ہیں

میسر ہیں انھیں آسائشیں سارے زمانے کی
مگر یہ بھی حقیقت ہے بڑے مجبور بیٹھے ہیں

کمانے کے لئے روزی پرائے دیس جاتے ہیں
تو آخر کار وہ اک دن وطن کو لوٹ آتے ہیں

کہ ان کے جسدِ خاکی کو یہ دھرتی ڈھانپ لیتی ہے
دیارِ غیر کی وہ خاک میں کب چین پاتے ہیں

انھیں پردیس میں ساون کی بارش یاد آتی ہے
وہ خوشبو سوندھی مٹی کی تصور کو لبھاتی ہے

بھرا کرتے ہیں آہیں یاد کر کے وہ عزیزوں کو
دنوں کے بعد جب کوئی نئی ای-میل آتی ہے

ہم اچھے تھے جب اپنے دیس میں دکھ درد سہتے تھے
کوئی تکلیف ہو اک دوسرے سے کھل کے کہتے تھے

جب اپنے شہر میں تھے ہم تو اک پہچان تھی اپنی
یہاں رہ کر تو ہمسائے سے بھی انجان رہتے ہیں

ہر اک ذرہ ہمیں دھرتی کا اپنی جاں سے پیارا ہے
اسے پانے کی خاطر ہم نے سب کچھ اپنا ہارا ہے

خدانخواسطہ اس پر اگر کچھ آنچ آجائے
تو پھر بیکار اس کے نام پر جینا ہمارا ہے

ہمارے قائدِ اعظم نے دلوایا تھا یہ خطہ
کہ ہم نے نام پر اسلام کے پایا تھا یہ خطہ

نہ ہونے دیں گے ہم پامال اس کی شانِ رفتہ کو
بڑی مشکل سے اپنے ہاتھ میں آیا تھا یہ خطہ

وطن کے ایک اِک چپے کو پھولوں سے سجانا ہے
جو ہم سے دور ہیں ان کو خیالوں میں بلانا ہے

نئی نسلوں کو کر کے آشنا اپنے رواجوں سے
انھیں بھی اپنی تہذیب و ثقافت سے ملانا ہے

جو سچ پوچھو تو سچ یہ ہے وطن ایمان ہوتا ہے
پرائے دیس میں انسان کی پہچان ہوتا ہے

کہ جو پردیس میں رہ کر اسے بدنام کرتا ہے
وہ شخص عذراؔ زمانے میں بڑا نادان ہوتا ہے

More Patriotic Poetry Images
Famous Poets
View More Poets

Watan Ki Mohabbat Poetry - Urdu poetry is filled with so many emotions and insights. Just like this couplet of Patriotic poetry in which says Watan Ki Mohabbat. You will find 2 lines and ghazals in image & text form on Patriotic shayari. Within the vast realm of Urdu poetry, you'll discover a diverse spectrum of themes like sad, love, friendship, mother, father and Islam. Renowned poets such as Allama Iqbal, John Elia, Ahmad Faraz, and Mirza Ghalib has beautifully written Urdu shayari about these timeless themes.