Poetries by Zafar Warsi
Diya Jalai'n Bhi Tu Diya Jalai'n Bhi Tu Roshni Nahi Hoti
Basar Kisi Bhi Tarha Zindagi Nahi Hoti
Hai'n Itnay Karb Mai'n Ahl-E-Watan, K Ab Meri
Mere Watan Ki Taraf Wapsi Nahi Hoti
Na Koi Ghar Mai'n Hay Mahfooz Aur Na Masjid Mai'n
Hakim-E-Waqt Ko Sharmindagi Nahi Hoti
Yu'n Haadsaat-E-Mosalsal Pay Sogawaar Hai Dil
Khushi Ki Baat Pay Bhi Ab Khushi Nahi Hoti
Kisi Ka Gham Hay Jo Goyaai Day Gaya Hay Mujhay
Bila Sabab Tu Zafar Shairi Nahi Hoti Zafar Warsi

دل و نگاہ نے اپنا تم ہی کو مانا تھا دل و نگاہ نے اپنا تم ہی کو مانا تھا
وگرنہ ساتھ ہمارے تو اک زمانہ تھا
بس یہی سوچ کر ہم نے بچھا دیے آنسو
کہ بزم غم کو کسی طور تو سجانا تھا
ابھی سے قر بتیں فرقت میں کیوں بدل ڈالیں
ابھی تو موسم جاناں بہت سہانا تھا
میرے شجر یہ شکوے شکایتیں کیسی
وہ مسافر تھا اسے لوٹ کر تو جانا تھا
جو زندگی کو نئے زخم دے گیا ہے ظفر
کسے بتائیں کے وہ دوست اک پرانا تھا Zafar Warsi

ڈھونڈ کر سارے جہاں میں تم سہارا دیکھنا ڈھونڈ کر سارے جہاں میں تم سہارا دیکھنا
جب محبت نہ ملے تب در ہمارا دیکھنا
شام غم لائی ہے پھر تنہائی کی دہلیز پر
جاگ کر اب رات بھر صبح کا تارا دیکھنا
تم سے بڑھ کر کون اپنا ہے مگر اک موڑ پر
یاد ہے اے اجنبی اب تک تمہارا دیکھنا
عشق میں تم بات نہ سوچو نفع نقصان کی
یہ تجارت تو نہیں پھر کیا خسارا دیکھنا
روٹھ کر جان ظفر جاتا ہے محفل سے مگر
لوٹ کر محفل میں آئے گا دوبارہ دیکھنا Zafar Warsi