آؤ دوستی کریں آؤ دوستی کریں
انسانیت کا پرچار کریں
محبتوں کا اظہار کریں
گلے شکوے بھلا کر پھر ملیں
آؤ دوستی کریں آؤ دوستی کریں
اخلاقیات کا اظہار کر کے
سنت نبوی(ص) پر عمل کر کے
انسانیت کی قدر کر کے پھر ملیں
انسانوں کے ان دیسوں میں
حیوانوں کی چال کیوں چلیں
انسان بن کر گلے ملیں
آؤ دوستی کریں آؤ دوستی کریں