میسر نہیں اگر تیری دید آج
کیسے منائیں گے پھر ہم عید آج
کر لیا ہے اہتمام تجھ سے ملنے کا
ہے تمنا ہو جائے ہماری عید آج
نکلے ہیں یہ فیصلہ کر کے ہم
گلے ملیں گے سب سے عید آج
نہ کھونہ یہ موقعہ ملاقات کا تم
آ جائو ہم سے ملنے تم عید آج
ہر طرف چھایا ہے سماں پیار کا
آئی ہے خوشیاں لے کر عید آج