آج کل میرااور پڑوسن کا بڑا سنگ ہے
ہم اس کی ساس کی محبت کابھی ملنگ ہے
ڈاکٹراس کی ساس کہ ایکسرےدیکھ کربولا
گبھرانےکی بات نہیں دل پہ تھوڑا زنگ ہے
میں اس کےدل کی خوب بٹرنگ کرتا ہوں
اب اس کےزنگ سے ہی میری جنگ ہے
پڑوسن کی ساس کا اگر زنگ نہ اتار سکا
پھر تو اس عاشق کی ساری محنت بھنگ ہے
پڑوسن سےپوچھا بتاؤ میں کیوں نہیں لکھتا
بولی میرےہاتھ کی طرح تیرا کافیہ تنگ ہے
آپ طنز و مزاح کوکیوں نظرانداز کرتےہیں
نمکین شاعری کا ایک یہ بھی خاص رنگ ہے