Add Poetry

آجکل بڑا بننے کا گُر

Poet: Wasim Khan Abid By: Wasim Khan Abid, Karachi

بیچو گے حیا جھوٹے کو سچا بھی کہو گے
بدنام بے حیاﺅں کو اچھا بھی کہو گے

غیرت کی بھلی ، عزتیں قربان کرو گے
گمراہ کمینوں کو مُلکی شان کروگے

اشرافیہ کو اپنا دین ایمان کہو گے
بدمعاش کو پھر دیس کا سلطان کہوگے

مارو گے انا سر کو جھکاﺅگے در بدر
مذہب کا بھی مذاق اُڑاﺅگے خاص کر

اپنے لیے خُدا بھی بناﺅگے ہم عصر
بن جاﺅ گے اس دور کے تم بھی نئے آزر

پھر صاحبوں کی جوتیاں سیدھی کرگے تم
رشوت کے نوٹ جیب کی عیدی کروگے تم

پھر تم کو عیاری بھی سیاست ہی لگے گی
ذلیل مکاری بھی فصاحت ہی لگے گی

پھر انقلابی بات تم کو جھوٹ لگے گی
او ر ’فتح مبین ‘ صرف لُوٹ لگے گی

یوں جاﺅگے تو دیس کی پہچان بنوگے
اس مُلک کی عزت کی آن بان بنوگے

Rate it:
Views: 364
10 Apr, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets