آرزو

Poet: UA By: UA, Lahore

مصلے کی حاجت نہیں یہ تکلف رہنے دو
اس فرش پہ ہمیں ایسے ہی نماز ادا کرنے دو

کچھ لمحات کے لئے ہی سہی اے کاتب تقدیر
ہمیں بھی سجدے میں اس فرش کے پڑا رہنے دو

دل کی یہ آرزو یہ آرزو کی تکمیل ہونے تک
اس آرزوءِ دلکشا کا اظہار برملا ہونے دو

مصلے کی حاجت نہیں یہ تکلف رہنے دو
اس فرش پہ ہمیں ایسے ہی نماز ادا کرنے دو

Rate it:
Views: 361
05 Jan, 2016
More Religious Poetry