آزادي افکار
Poet: علامہ اقبال By: Zaid, Islamabad
جو دوني فطرت سے نہيں لائق پرواز
اس مرغک بيچارہ کا انجام ہے افتاد
ہر سينہ نشيمن نہيں جبريل اميں کا
ہر فکر نہيں طائر فردوس کا صےاد
اس قوم ميں ہے شوخي انديشہ خطرناک
جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد
گو فکر خدا داد سے روشن ہے زمانہ
آزادي افکار ہے ابليس کي ايجاد
More Allama Iqbal Poetry






