آزادی تم سب کو مبارک

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

جس دن سے ہماری گرفتاری ہوئی ہے
سوکھ کر بری حالت ہماری ہوئی ہے

آزادی تم سب کو مبارک ہو دوستوں
ہماری تو اسیری سے یاری ہوئی ہے

ہر روز جیل کا باسی کھانا کھا کر
کیا بتائیں کیسی حالت ہماری ہوئی ہے

ہم چیختے رہے کہ ہم بے گناہ ہیں
عدالت میں نا سنوائی ہماری ہوئی ہے

اس کی مرغی تو چرائی تھی اصغر نے
مگر بدنامی تو ہماری ہوئی ہے

Rate it:
Views: 478
24 Mar, 2011