آغازِ سالِ نو
مبارک سال ہو
ایک اور سال چلا گیا ہے
پِھر نیا سال آ گیا ہے
روٹھے ہوؤں کو مَنا لیجیئے
مِل کے سب دعا کیجئیے
سب کو خوشیاں ملیں
دِل کی کلیاں کِھیلیں
قریہ قریہ چہکا رہے
دِل کا چمن مہکا رہے
رنج و الَم سے دور ہو
خوشیوں سے بھرپور ہو
سب کا دِل نہال ہو
ہر آنگن خوشحال ہو
آغازِ سالِ نو
مبارک سال ہو