Add Poetry

آلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, ISLAMABAD

کیسے سناؤں داستاں امام حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی
تھی کربلا کی ریت پر جان آلِ رسول کی

اس سوگ میں بہتا ہے پانی اب بھی فرات کا
کہ کیوں نہ تھا میں نصیب میں آلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی

نہ دیکھا تھا منظر ایسا فلک نے
کچھ ایسی تھی شہادت آلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی

صرف دینِ حق کی بقاء کی خاطر
قربان ہوئیں ہیں جانیں آلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی

وہ یزید تھا ظالم سو غرق ہوا
پراب بھی شان زندہ ہےآلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی

نہ ہوا ایسا سجدا زمین بھی گواہ ہے
کہ جس میں گردن کٹی ہو آلِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی

Rate it:
Views: 551
30 Aug, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets