Add Poetry

آندھیاں آتی تھیں لیکن کبھی ایسا نہ ہوا

Poet: شہریار By: Ghani, sindh
Aandhiyan Aati Thi Lekin Kabhi Aisa Nahi Hua

آندھیاں آتی تھیں لیکن کبھی ایسا نہ ہوا
خوف کے مارے جدا شاخ سے پتا نہ ہوا

روح نے پیرہن جسم بدل بھی ڈالا
یہ الگ بات کسی بزم میں چرچا نہ ہوا

رات کو دن سے ملانے کی ہوس تھی ہم کو
کام اچھا نہ تھا انجام بھی اچھا نہ ہوا

وقت کی ڈور کو تھامے رہے مضبوطی سے
اور جب چھوٹی تو افسوس بھی اس کا نہ ہوا

خوب دنیا ہے کہ سورج سے رقابت تھی جنہیں
ان کو حاصل کسی دیوار کا سایہ نہ ہوا

Rate it:
Views: 2085
16 Jun, 2021
More Shahryar Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets