Add Poetry

آنسو خوشی کے

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ارشاد ہیں یہ اشعار ہلکے پھلکے
لیجئیے مزا ذرا ہلکے ہلکے

پلو چھڑا کے وہ یک دم بولا
جا منہ دھو نیچے نل کے

ہم سے درباں نے کہا در پہ
ناراض ہیں وہ تم سے کل کے

پھل کھائے گئے بزم میں انکی
اپنے حصے میں آئے چھلکے

“ گیا مشرق تو جانے مری بلا“
کہا یحیی نے پہلو بدل کے

“فکس اپ کردوں گا سنبھلو“
کہا زلفی نے قوم سے جل کے

جورو نے پھر اس سے توڑا ناتا
بعد چھاتی پہ مونگ دل کے

جسم تھا یا کیا تھا یارو
جیسے نکلا ہو سانچے میں ڈھل کے

قرب یار میں رات کو پی کر
صبح مسجد سے نکلے دھل کے

جب ناصر نے غزل کی تمام
آنسو چشم سے خوشی کے چھلکے

Rate it:
Views: 736
21 Oct, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets