آپ پر ختم ہوئی سب نے نبوت دیکھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampur

آپ پر ختم ہوئی سب نے نبوت دیکھی
عرش تا فرش فقط ان کی حکومت دیکھی

کھل گئے مجھ پہ سبھی نور کے اسرار و رموز
" میں نے جب اسمِ محمد کی کرامت دیکھی"

تیرے انوار کی بارش ہے یہاں چاروں طرف
سارے نبیوں میں تری شانِ رسالت دیکھی

آپؐ کو رتبہ ملا بھی تو بہت اعلی ملا
آپؐ سرکار کی نبیوں نے امامت دیکھی

جب بھی ہونٹوں نے لیا نامِ نبی صلے علی
میں نے آنکھوں سے برستی ہوئی رحمت دیکھی

حوضِ کوثر کا تجھے جام ملے گا وشمہ
تیرے دل میں ہے محمد کی عقیدت دیکھی

Rate it:
Views: 523
06 Jan, 2020
More Religious Poetry