Add Poetry

آپ کے پیار کا جب خیال آ گیا

Poet: ناظم زرسنر By: ناظم زرسنر, Pakpattanshar

آپ کے پیار کا جب خیال آ گیا
یاد گزرا ہوا پھر وہ سال آ گیا

دیکھ کر مجھ کو تم نے جھکائی نظر
اور چہرے پہ زلفوں کا جال آ گیا

تم کو کہتا گیا ہوں میں جتنا حسیں
میرے شعروں میں ویسا جمال آ گیا

رات بھر اُس کے بوسے میں لیتا رہا
تیرے خط میں ترا ایک بال آ گیا

دل میں میرے حسینوں کی دنیا سے وہ
جس کی کوئی نہیں ہے مثال، آ گیا

رہنا بن تیرے مجھ کو گوارا نہیں
آ کے کہہ دے کہ عہدِ وصال آ گیا

اٹھ کے شمعیں جلاؤ، چراغاں کرو
جس کا آنا تھا لگتا محال، آ گیا

گفتگو ساری نظروں نے نظروں سے کی
لطف باتوں کا یوں بےمثال آ گیا

کائنات اُس میں ڈوبی کہ تھی ہی نہیں
اُس کی پلکوں پہ جب بھی زوال آ گیا

کس تَبَسُّم سے وہ دیکھتے تھے کہ جب
میرے ہونٹوں پہ اُن کا سوال آ گیا

Rate it:
Views: 2678
30 Mar, 2022
More SMS Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets