سنو حالات کا منظر یہاں ہر موڑ پہ میسر رہتا ہے
میں رب کا نام لیتی ہوں اور آگے بڑھتی رہتی ہوں
جو دھوکہ مجھ کو دیتا وہ وہیں تک ساتھ رہتا ہے
میں خاموش اپنی دنیا میں آگے بڑھتی رہتی ہوں
دکھ سکھ کا سفرتوجابجا ابد تک ساتھ ہی رہتا ہے
رودھو کے صبر کر کے میں آگے بڑھتی رہتی ہوں
گناہوں سے اس ناچیز کا دامن فقط بھرپور رہتا ہے
بس لگا کے امید رحمت کی میں آگے بڑھتی رہتی ہوں
جو مجھ سے بد نیت ہیں اور دل میں کینہ رکھتے ہیں
میں ان سےدور رہتی ہوں اور آگے بڑھتی رہتی ہوں
یہ زندگی تو دھوکابازی ہےاور دنیابھی بے ثبات ہے
بس یہی سوچ رکھتی ہوں اوراگے بڑھتی رہتی