Add Poetry

آہیں بھریں گے ہم کبھی نالہ کریں گے ہم

Poet: منظر لکھنوی By: مصدق رفیق, Karachi

آہیں بھریں گے ہم کبھی نالہ کریں گے ہم
جب تک نہ بولیے گا پکارا کریں گے ہم

دنیا کو دین دین کو دنیا کریں گے ہم
تیرے بنیں گے ہم تجھے اپنا کریں گے ہم

کچھ ہے تو یادگار محبت یہی سہی
وہ چھوڑ دیں ستم بھی تو پھر کیا کریں گے ہم

دعوے بڑے ہیں تم کو جوانی کی نیند پر
اچھا تو آج رات کو نالا کریں گے ہم

دل ایسا ساتھ کھیلا ہوا دوست اور دغا
اب کیا کسی پہ خاک بھروسا کریں گے ہم

پھر طالبان دید کو آنکھیں فضول دیں
جب آپ جاننے تھے کہ پردا کریں گے ہم

تنکے چنے کبھی تو کبھی خاک اڑائی ہے
منظرؔ نہ جانے اور ابھی کیا کریں گے ہم
 

Rate it:
Views: 38
19 Dec, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets