Add Poetry

آیا زمانہ ایسا کہ سب کچھ بدل گیا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

آیا زمانہ ایسا کہ سب کچھ بدل گیا
سمجھا تھا پھول جس کو وہ کانٹا نکل گیا

ڈھونڈا بہت مگر نہ تو انسانیت ملی
انسان کے ہی بھیس میں وحشی ہی مل گیا

ہر شاخ پہ ہے الو تو فکرِ چمن بڑھے
غفلت رہی تو سمجھو چمن بھی تو رُل گیا

کشتی پھنسے بھنور میں تو ساحل بھی مل جائے
پھنس جائے دل کی کشتی تو ساحل بھی ٹل گیا

تقریر بھی خطیب کی دلچسپ تو رہی
نہ تھا خلوصِ شوق تو بس ہاتھ مَل گیا

جیسی کرنی ویسی بھرنی شکوہ عبث بھی ہے
جو بویا سو وہ کاٹا تو کیوں نہ سنبھل گیا

اہلِ ستم کا اثر نے یہ حال بھی سنا
اٌن کا ستم کبھی تو اُنہیں کو نگل گیا

Rate it:
Views: 334
31 Oct, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets