Add Poetry

اب تنگیء داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ

Poet: Allama Pir Syed Naseer ud Din Naseer Gillani (Golra Shareef) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 اب تنگیء داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ
ہیں آج وہ مائل بہ عطا اور بھی کچھ مانگ

سلطان مدینہ کی زیارت کی دعا کر
جنت کی طلب چیز ہے کیا ، اور بھی کچھ مانگ

ہر چند کے آقا نے بھرا ہے ترا کشکول
کم ظرف نہ بن، ہاتھ بڑھا اور بھی کچھ مانگ

جن لوگوں کو یہ شک ہے، کرم ان کا ہے محدود
ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ

دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نہیں سکتے
یہ بحث نہ کر، ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ

پہنچا ہے تو اس در در پہ جو رہ رہ کے نصیر آج
آواز پہ آواز لگا اور بھی کچھ مانگ

Rate it:
Views: 1970
11 Feb, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets