Add Poetry

اب مجھے گلشن سے کیا جب زیر دام آ ہی گیا

Poet: Qamar Jalalvi By: majid, khi
Ab Mujhe Gulshan Se Kya Jab Zair Daam Aa Hi Gaya

اب مجھے گلشن سے کیا جب زیر دام آ ہی گیا
اک نشیمن تھا سو وہ بجلی کے کام آ ہی گیا

سن مآل سوز الفت جب یہ نام آ ہی گیا
شمع آخر جل بجھی پروانہ کام آ ہی گیا

طالب دیدار کا اصرار کام آ ہی گیا
سامنے کوئی بحسن انتظام آ ہی گیا

کوشش منزل سے تو اچھی رہی دیوانگی
چلتے پھرتے ان سے ملنے کا مقام آ ہی گیا

راز الفت مرنے والے نے چھپایا تو بہت
دم نکلتے وقت لب پر ان کا نام آ ہی گیا

کر دیا مشہور پردے میں تجھے زحمت نہ دی
آج کو ہونا ہمارا تیرے کام آ ہی گیا

جب اٹھا ساقی تو واعظ کی نہ کچھ بھی چل سکی
میری قسمت کی طرح گردش میں جام آ ہی گیا

حسن کو بھی عشق کی ضد رکھنی پڑتی ہے کبھی
طور پر موسیٰ سے ملنے کا پیام آ ہی گیا

دیر تک باب حرم پر رک کے اک مجبور عشق
سوئے بت خانہ خدا کا لے کے نام آ ہی گیا

رات بھر مانگی دعا ان کے نہ جانے کی قمرؔ
صبح کا تارہ مگر لے کر پیام آ ہی گیا
 

Rate it:
Views: 1230
28 Sep, 2017
More Qamar Jalalvi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets