Add Poetry

اب کے سال دسمبر میں

Poet: R.K. Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

اب کے سال دسمبر میں
جب تو آئے گا ملنے
ھم نے سوچ رکھا ھے
کھال تیری اتاریں گے

منے کا موبائل ھو
سونے کی میری پائل ھو
جب بھی دیکھے ہمسائی
کلیجہ اس کا گھائل ھو
ایسا تو ناں کر پایا
تو سب مل کے ماریں گے

ابا کو ھے پسند ہیٹر
اماں کا ھو ولائیتی سویٹر
بھیا لیپ ٹاپ مانگے
منی کہے لاؤ کمپیوٹر
یہ سب تو ناں لا پایا
تو سر تیرا پھاڑیں گے

بابا تیرا بھولا ھے
بے جی نیرا رولا ھے
بہن الله کی ھے گائے
بھائی آفت کا گولہ ھے
کچھ ناں بس انکو دینا
تو نظر تیری اتاریں گے

اب کے سال دسمبر میں
جب تو آئے گا ملنے
ھم نے سوچ رکھا ھے
کھال تیری اتاریں گے

Rate it:
Views: 1414
22 Nov, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets