ابن حیدر تمھاری وفا کو سلام

Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsi

ابن حیدر تمھاری وفا کو سلام
سر زمین و مکاں کربلا کو سلام

نانا کے دین کو ژندہ رکھا حسین
عشق کی ہوئی ہے انتہا کو سلام

ساتھ چھوڑا نہیں جان دے دی مگر
جن بہتر نے کی جاں فدا کو سلام

کہہ رہی ہے مہک ژندہ ہی ہیں حسین
کربلا سے جو آئی ہوا کو سلام

دین کے راستے پر چلے ہیں سبھی
ہر طرف پھیلی ہے جو ندا کو سلام

مٹی ہے کربلا کی ملے گی شفا
لایا شہزاد خاک شفا کو سلام

Rate it:
Views: 334
17 Aug, 2024
More Religious Poetry