موجودہ سیاسی مافیا اگر چلتا رہا
تو یہ ملک اندھیروں میں کھو جائے گا
عوام ماضی کی طرح اگر یونہی سوتا رہا
تو کرپٹ لوگ اس ملک کو کھا جائے گا
عدلیہ اور فوج یونہی گھورتا رہا
تو یہ ملک کربلا بن جائے گا
مجرموں کو یونہی بخشتا رہا
تو کرمنلز ملک پر چھا جائے گا
مہنگائی کا طوفان یونہی بڑھتا رہا
تو غریب کا جینا محال ہوجائے گا
حکمرانوں کی بے حسی اگر یونہی رہا
تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا
آبادی کا جِن یونہی بے قابو رہا
تو آدمی آدمی کوکھا جائے گا
پُرانےٹھگوں کو یونہی ووٹ دیتا رہا
تو یہ ملک کو بیچ کر کھا جائے گا
قرضہ خوروں اورلُٹیروں کو ڈھیل ملتا رہا
تو ملک کا ہر ادارہ بینکرپٹ ہو جائے گا
مورثی سیاست کواگر فروغ ملتا رہا
تو یہ ملک بہت جلد فنا ہو جائے گا
حکمراں غیروں کے اشاروں پہ ناچتا رہا
تو بے گناہ لوگ یونہی مرتا رہے گا
جب تلک اسلامی سزاؤں سے مُنہ موڑتا رہا
ملک میں امن و امان ایک خواب بن جائے گا
جمہوریت کے نام پر یونہی بےوقوف بناتا رہا
تو اس ملک میں خونی انقلاب آجائے گا
اپنے اپنوں کو یونہی نوازتا رہا
تو بہت جلد بر بریت کا نظام آجائے گا
ہر ادارے میں نالائقوں کو ٹھونستا رہا
تو ادارہ کا جلد بیڑہ غرق ہو جائے گا
بغیر سوچے سمجھے لیڈر چُنتا رہا
تو پاکستان مسائلستان بن جائے گا
عدل و انصاف کو یوں دفن کرتا رہا
تو دنیا سے جلد تُو فنا ہوجائے گا
اتّحاد، اخوّت اور محبّت سے مُنہ موڑتا رہا
تو اللہ اور رسول تم سے خفا ہو جائے گا
یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا
تو اللہ کا عزاب آجائے گا
احتساب کا یہ دن ہاتھ سے جاتا رہا
تو عمر بھر تُو بہت پچھتائے گا
خوب سوچ سمجھ اپنا لیڈر چُنو ١١ مئی کو
ورنہ یہ موقع بھی ہاتھ سے نکل جائے گا