Add Poetry

اداس لمحوں کو اے جان دوست

Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharif

اداس لمحوں کو اے جان دوست
اپنی نقرئی ہنسی سے جلا بخشو
آ جاؤ منتظر ہیں آنکھیں
لوٹ آؤ میری سماعت
تیرے قدموں کی چاپ سننے کو
ہواؤں کے ساتھ ساتھ چلتی ہے
تیرا پتہ ہر آنے والی صبح کی
پہلی کرن سے پوچھتی ہے
کہاں چھپے ہو اے جان دوست
میری آس آوارہ وحشی پنے سے تجھے ڈھونڈتی ہے
ہر کوچہ ‘ ہر گلی
چلتی ہوا سے پوچھتی ہے
آ جاؤ
لوٹ آؤ اے جان دوست

Rate it:
Views: 905
12 Jun, 2009
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets