Add Poetry

اردو غزل

Poet: ارسلان احمد عاکف By: ارسلان احمد عاکف, اسماعیل آباد سندھ

اُٹھائے ہیں کیا کیا ستم رات بھر میں
دیے جل رہے ہیں اُمیدِ سحر میں

بہت سے کٹھن راستے ہیں مگر تم
چراغوں کو بجھنے نہ دینا نگر میں

بتاتی ہیں پلکوں کی یہ الجھنیں کہ
دریچے کُھلے ہی رہے رات بھر میں

اُٹھاتے اُٹھاتے میں اب تھک چکا ہوں
بہت سے پتھر آئے ہیں رہ گزر میں

کریں ہم جو ہجرت تو راحت بہت ہے
مگر کس طرح جی سکیں گے ہجر میں

نگر کی اُداسی بتاتی ہے مجھ کو
بہت سے ہیں عاکف ستمگر شہر میں

Rate it:
Views: 1132
27 May, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets