Add Poetry

ارفع کریم کوخراجِ تحسین

Poet: صابر عدنانی By: صابر عدنانی, Karachi
Kareem Arfah Ko Khiraaj Tehseen

تم ہیرو ہو
ہمارا فخر تم سے ہے
وطن کی شان بڑھانے
اور دنیا کو یہ بتانے
کے لیے
تم نے وہ کر دکھایا
جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا
آج تم ہم میں نہیں
پر وقت تمھارا ہے
فخر تمھارا ہے
سوچ تمھاری ہے
جذبہ تمھارا ہے
تمھارے جذبے اور
جوش کو
بس اب آگے بڑھانا ہے
اور اس ملک کو
بلندی پر لے کر جانا ہے
تمھاری سوچ کے دیپک جلا کے
ہر قریہ اور خطہ
روشن کرتے جانا ہے
تمھارا خواب
ادھورا نہ رہے
اب یہ فیصلہ کرنا ہے
کیوں کہ
تم فخر ہمارا ہو
 

Rate it:
Views: 1389
14 Jan, 2016
Related Tags on Arfa Karim Poetry
Load More Tags
More Arfa Karim Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets