Add Poetry

اس زندگی کو اپنی حقیقت بنانا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

اس زندگی کو اپنی حقیقت بنانا ہے
ہر لمحہ بس حضوری میں اس کا بِتانا ہے

ہر راز دل کا اپنا اشاروں میں ہو بیاں
اپنا تو ماجرا نہ زباں سے سنانا ہے

اسباب سے نگاہ کو اپنی ہٹانا ہے
ہر شے کو ٹھوکروں میں تو اپنی ہی لانا ہے

اپنا جنون بھی تو بلا کا جنون ہے
پِنْدارِ خودی کو تو ہر پل مات دینا ہے

یہ زندگی تو اپنی خود غرضی سے پاک ہو
مطلب پرستوں سے ہی تو خود کو بچانا ہے

بچنا ہے جھوٹ سے ہی گرچہ ایک بار ہو
سچائی پر تو اپنی نہ دھبا لگانا ہے

جیون میں نہ کبھی بھی ڈبل رول ہو اثر
اپنا وقار نہ تو کبھی بھی گنوانا ہے

Rate it:
Views: 259
02 Jul, 2024
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets