Add Poetry

اس سے پہلے ہم نہ تھے ایسے دیوانے لوگوں

Poet: T By: T-Malik, Lahore

اس سے پہلے ہم نہ تھے ایسے دیوانے لوگوں
کیسے کیسے لوگ لگے آ کے ٹھکانے لوگوں

پستیوں کی اوک میں دیمک لگے پیمانے لوگوں
پربتوں کی اوٹ میں جن کے تھے مہ خانے لوگوں

زلزلوں کی شدت ہے اور دل دھڑک رہا
جینے کے ہم نے ڈھونڈ لئے کیسے کیسے بہانے لوگوں

چارہ گری کی آس میں داستان اپنی سنا گیا
وہ جو معتبر تھا کبھی چھپانے میں فسانے لوگوں

آج ذکر جگر ہے اور آج ہی ہم کھو گئے
ہم سے بڑھ کر کون تھا جو نبھاتا یارانے لوگوں

اک گھڑی سہیلی ہے اک لمحہ یار کی
کچھ اس طرح کے ہو گئے ہیں آجکل دوستانے لوگوں

Rate it:
Views: 958
19 Mar, 2009
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets